Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 6:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ہیرودیسؔ بادشاہ نے یِسوعؔ کا ذِکر سُنا، کیونکہ اُن کا نام کافی مشہُور ہو چُکاتھا۔ بعض لوگ کہتے تھے، ”حضرت یُوحنّا پاک غُسل دینے والے مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں، اَور اِسی لیٔے تو اُن میں معجزے دِکھانے کی قُدرت ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور ہیرودؔیس بادشاہ نے اُس کا ذِکر سُنا کیونکہ اُس کا نام مشہُور ہو گیا تھا اور اُس نے کہا کہ یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے کیونکہ اُس سے مُعجِزے ظاہِر ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बादशाह हेरोदेस अंतिपास ने ईसा के बारे में सुना, क्योंकि उसका नाम मशहूर हो गया था। कुछ कह रहे थे, “यहया बपतिस्मा देनेवाला मुरदों में से जी उठा है, इसलिए इस क़िस्म की मोजिज़ाना ताक़तें उसमें नज़र आती हैं।” औरों ने सोचा, “यह इलियास नबी है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بادشاہ ہیرودیس انتپاس نے عیسیٰ کے بارے میں سنا، کیونکہ اُس کا نام مشہور ہو گیا تھا۔ کچھ کہہ رہے تھے، ”یحییٰ بپتسمہ دینے والا مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے، اِس لئے اِس قسم کی معجزانہ طاقتیں اُس میں نظر آتی ہیں۔“ اَوروں نے سوچا، ”یہ الیاس نبی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




مرقس 6:14
16 حوالہ جات  

خُداوؔند کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صِرف مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ میں پھیلا بَلکہ خُدا پر تمہارا ایمان چاروں طرف اَیسا مشہُور ہو گیا کہ اَب ہمیں اُس کا ذِکر کرنے کی ضروُرت نہیں ہے۔


اُسی وقت بعض فرِیسی یِسوعؔ کے پاس آئے اَور کہنے لگے، ”یہاں سے نکل کر کہیں اَور چلے جائیے کیونکہ ہیرودیسؔ آپ کو قتل کروانا چاہتاہے۔“


قَیصؔر تِبریُس کی حُکومت کے پندرھویں بَرس جَب پُنطِیُس پِیلاطُسؔ یہُودیؔہ کا حاکم تھا اَور ہیرودیسؔ گلِیل کے چوتھائی حِصّہ پر اَور اُس کا بھایٔی فِلِپُّسؔ، اِتُوریہ اَور تَرخونؔی تِس چوتھائی حِصّہ اَور لِسانیاسؔ، اَبلینےؔ کے چوتھائی حِصّہ پر حُکمراں تھا


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”بعض آپ کو حضرت یُوحنّا پاک غُسل دینے والا کہتے ہیں؛ بعض ایلیّاہ؛ اَور بعض کہتے ہیں، نبیوں میں سے کویٔی نبی ہیں۔“


لیکن وہ وہاں سے نکل کر ہر کسی سے اِس بات کااِتنا، چَرچا کرنے لگا۔ آئندہ، یِسوعؔ کسی شہر میں ظاہری طور پر داخل نہ ہو سکے بَلکہ شہر سے باہر ویران جگہوں میں رہنے لگے۔ اَور پھر بھی لوگ ہر جگہ سے آپ کے پاس آتے رہتے تھے۔


یِسوعؔ کی شہرت بڑی تیزی سے صُوبہ گلِیل کے اطراف میں پھیل گئی۔


لیکن اُنہُوں نے باہر نکل کر اُس تمام علاقہ میں حُضُور کی شہرت پھیلا دی۔


اَور اُس نے یروشلیمؔ میں ہُنرمند آدمیوں کے تیّار کئے ہُوئے نقشوں کے مُطابق اَیسے آلات بنائے جنہیں بُرجوں اَور فصیلوں پر سے فَوجی تیر چلانے اَور بڑے بڑے پتّھر پھینکنے کے لیٔے اِستعمال کیا جا سَکتا تھا۔ اُس کی شہرت دُور دُور تک پھیل گئی کیونکہ اُسے بڑے عجِیب طریقہ سے مدد مِلی اَور وہ بڑا طاقتور اَور مضبُوط ہو گیا۔


اَور عمُّونی عُزّیاہؔ کو خراج اَدا کرنے لگے۔ عُزّیاہؔ کی شہرت مِصر کی سرحد تک پھیل گئی کیونکہ وہ بہت طاقتور ہو گیا تھا۔


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”کُچھ حضرت یُوحنّا پاک غُسل دینے والا؛ لیکن بعض ایلیّاہ اَور بعض کا خیال ہے کہ پُرانے نبیوں میں سے کویٔی نبی جی اُٹھا ہے۔“


اَور ساتھ ہی خُدا بھی اَپنی مرضی کے مُوافق، الٰہی نِشانوں، حیرت اَنگیز کاموں، طرح طرح کے معجزوں اَور پاک رُوح کی نِعمتوں کو دینے کے ذریعہ سے خُود بھی اُس کی گواہی دیتا رہا۔


اَور اِس واقعہ کی خبر سارے یہُودیؔہ اَور آس پاس کے تمام علاقہ میں پھیل گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات