Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 4:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 آپ نے یہ بھی فرمایا، ”خُدا کی بادشاہی اُس آدمی کی مانِند ہے جو زمین میں بیج ڈالتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور اُس نے کہا خُدا کی بادشاہی اَیسی ہے جَیسے کوئی آدمی زمِین میں بِیج ڈالے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 फिर ईसा ने कहा, “अल्लाह की बादशाही यों समझ लो : एक किसान ज़मीन में बीज बिखेर देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 پھر عیسیٰ نے کہا، ”اللہ کی بادشاہی یوں سمجھ لو: ایک کسان زمین میں بیج بکھیر دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




مرقس 4:26
24 حوالہ جات  

یِسوعؔ نے اُنہیں ایک اَور تمثیل سُنایٔی: ”آسمان کی بادشاہی اُس شخص کی مانِند ہے جِس نے اَپنے کھیت میں اَچھّا بیج بویا۔


”اِس تمثیل کا مطلب یہ ہے: بیج خُدا کا کلام ہے۔


”ایک بیج بونے والا بیج بونے نِکلا۔ بوتے وقت کُچھ بیج، راہ کے کنارے، گِرے اَور اُسے روندا گیا اَور چڑیوں نے آکر اُنہیں چُگ لیا۔


اَور صُلح کرانے والے اَمن کا بیج بو کر، راستبازی کی فصل کاٹتے ہیں۔


میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک گیہُوں کا دانہ خاک میں مِل کر فنا نہیں ہو جاتا، وہ ایک ہی دانہ رہتاہے۔ لیکن اگر وہ فنا ہو جاتا ہے، تو بہت سے دانے پیدا کرتا ہے۔


لیکن تُم کس قدر مُبارک ہو، جو ہر نہر کے آس پاس بیج بوتے ہو، اَپنے مویشی اَور گدھے کو آزادی سے چراتے ہو۔


صُبح کو اَپنا بیج بوؤ، اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا، یہ یا وہ، یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔


جو کویٔی ہَوا کا رخ دیکھتا ہے، وہ بوتا نہیں؛ اَورجو کویٔی بادلوں کو دیکھتا ہے وہ فصل کاٹتا نہیں۔


بدکار دھوکے سے روزی کماتا ہے، لیکن راستی بونے والا سچ مُچ اجر پاتاہے۔


تَب یِسوعؔ نے اُن سے پُوچھا، ”خُدا کی بادشاہی کس چیز کے مانِند ہے اَور مَیں اِسے کس چیز سے تشبیہ دُوں؟


حُضُور نے اُنہیں ایک اَور تمثیل سُنایٔی: ”آسمان کی بادشاہی خمیر کی مانِند ہے جسے ایک خاتُون نے لے کر 27 کِلو آٹے میں مِلا دیا اَور یہاں تک کہ سارا آٹا خمیر ہو گیا۔“


حُضُور نے اُنہیں ایک اَور تمثیل سُنایٔی: ”آسمان کی بادشاہی رائی کے دانے کی مانِند ہے، جسے ایک آدمی نے لیا اَور اَپنے کھیت میں بو دیا۔


حُضُور نے جَواب دیا، ”تُمہیں تو آسمان کی بادشاہی کے رازوں کو سمجھنے کی قابلیّت دی گئی ہے، لیکن اُنہیں نہیں دی گئی ہے۔“


تَب حُضُور اُن سے تمثیلوں میں بہت سِی باتیں یُوں کہنے لگے: ”ایک بیج بونے والا بیج بونے نِکلا۔


اُس وقت سے یِسوعؔ نے یہ مُنادی شروع کر دی، ”تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔“


”تَوبہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔“


کیونکہ جِس کے پاس ہے اُسے اَور بھی دیا جائے گا اَور اُس کے پاس اِفراط سے ہوگا لیکن جِس کے پاس نہیں ہے، اُس سے وہ بھی جو اُس کے پاس ہے، لے لیا جائے گا۔“


رات اَور دِن چاہے، وہ سوئے یا جاگتا رہے، بیج اُگ کر آہستہ آہستہ بڑھتے رہتے ہیں اَور سے مَعلُوم بھی نہیں پڑتا، وہ کیسے اُگتے اَور بڑھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات