مرقس 4:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ19 لیکن اِس دُنیا کی فکریں، دولت کا فریب اَور دُوسری چیزوں کا لالچ آڑے آکر اِس کلام کو دبا دیتاہے، اَور وہ بے نتیجہ ہو جاتا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس19 اور دُنیا کی فِکر اور دَولت کا فریب اور اَور چِیزوں کا لالچ داخِل ہو کر کلام کو دبا دیتے ہیں اور وہ بے پَھل رہ جاتا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस19 लेकिन फिर रोज़मर्रा की परेशानियाँ, दौलत का फ़रेब और दीगर चीज़ों का लालच कलाम को फलने फूलने नहीं देते। नतीजे में वह फल लाने तक नहीं पहुँचता। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن19 لیکن پھر روزمرہ کی پریشانیاں، دولت کا فریب اور دیگر چیزوں کا لالچ کلام کو پھلنے پھولنے نہیں دیتے۔ نتیجے میں وہ پھل لانے تک نہیں پہنچتا۔ باب دیکھیں |
ایک آدمی بالکُل تنہا تھا؛ اُس کا نہ تو کویٔی بیٹا اَور نہ ہی کویٔی بھایٔی تھا۔ اُس کی محنت و مشقّت کی کویٔی اِنتہا نہ تھی، پھر بھی اُس کی آنکھیں اُس کی دولت سے مطمئن نہ تھیں۔ اُس نے پُوچھا، ”میں کس کے لیٔے محنت و مشقّت کر رہا ہُوں، اَور مَیں کیوں اَپنے آپ کو عیش و عشرت سے محروم رکھے ہُوئے ہُوں؟“ یہ بھی باطِل ہے۔ اَور بڑے دُکھ کی بات ہے!
یہ لوگ تمہارے ساتھ مَحَبّت کی ضیافتوں پر ایک داغ ہیں جِن کا ضمیر اُنہیں اِس میں شامل ہوتے وقت تھوڑا بھی مُجرم نہیں ٹھہراتا، یہ اَیسے چرواہے ہیں جو صِرف اَپنا ہی پیٹ بھرتے ہیں۔ یہ لوگ بے پانی کے اُن بادلوں کی طرح ہیں جنہیں ہَوا اُڑا لے جاتی ہے، یہ پَت جھڑ کے اَیسے درخت ہیں جو دو بار مَر چُکے ہیں کیونکہ یہ پھلدار نہیں ہیں اَور اَپنی جڑ سے اُکھڑے ہویٔے ہیں۔