Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 2:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 یِسوعؔ نے اُن سے کہا، ”سَبت اِنسان کے لیٔے بنایا گیا تھا، نہ کہ اِنسان سَبت کے لیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور اُس نے اُن سے کہا سبت آدمی کے لِئے بنا ہے نہ آدمی سبت کے لِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 फिर उसने कहा, “इनसान को सबत के दिन के लिए नहीं बनाया गया बल्कि सबत का दिन इनसान के लिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 پھر اُس نے کہا، ”انسان کو سبت کے دن کے لئے نہیں بنایا گیا بلکہ سبت کا دن انسان کے لئے۔

باب دیکھیں کاپی




مرقس 2:27
13 حوالہ جات  

پس کسی کو موقع نہ دو کہ وہ تمہارے کھانے پینے، مَذہَبی تہوار منانے، نئے چاند یا سَبت منانے کے بارے میں تُمہیں قُصُوروار ٹھہرائے۔


تَب یِسوعؔ نے اُن سے کہا، ”میں تُم سے یہ پُوچھتا ہُوں: سَبت کے دِن نیکی کرنا روا ہے یا بدی کرنا، جان بچانا یا ہلاک کرنا؟“


لیکن ساتواں دِن یَاہوِہ تمہارے خُدا کا سَبت ہے۔ اُس دِن نہ تُم کویٔی کام کرنا، نہ تمہارا بیٹا یا بیٹی نہ تمہارا غُلام یا خادِمائیں نہ تمہارے چَوپائے نہ تمہارا بَیل، نہ گدھا اَور نہ کویٔی پردیسی جو تمہارے پھاٹکوں کے اَندر رہتا ہو، تاکہ تمہارے خادِم اَور خادِمائیں تمہاری طرح آرام کریں۔


اَور مَیں نے اُن کو باہمی نِشان کے طور پر اَپنی سَبت بھی دی تاکہ وہ جان لیں کہ مُجھ یَاہوِہ نے اُنہیں پاک کیا ہے۔


”اگر تُو سَبت کے روز اَپنے قدم روکے رکھے اَور میرے مُقدّس دِن میں اَپنی مرضی پُوری کرنے سے باز آئے، اگر تُو سَبت کو راحت اَور یَاہوِہ کا مُقدّس اَور قابل اِحترام دِن مانے، اگر تُو اُس کی تعظیم کی خاطِر اُس دِن کاروبار نہ کرے اَور اَپنی خُوشی پُوری کرنے اَور فُضول گُفتگو سے باز رہے،


میری سَبتوں کو مُقدّس رکھو تاکہ وہ ہمارے درمیان نِشان ہو۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


”چھ دِن اَپنا کام کاج کرنا لیکن ساتویں دِن کویٔی کام نہ کرنا تاکہ تمہارے بَیل اَور تمہارے گدھے کو آرام ملے اَور تمہارا خانہ زاد غُلام اَور وہ پردیسی جو تمہارے یہاں ٹھہرا ہو، تازہ دَم ہو جایٔے۔


اگر لڑکے کا ختنہ سَبت کے دِن کیا جا سَکتا ہے تاکہ حضرت مَوشہ کی شَریعت قائِم رہے تو اگر مَیں نے ایک آدمی کو سَبت کے دِن بالکُل تندرست کر دیا تو تُم مُجھ سے کِس لیٔے خفا ہو گئے؟


یہ سَب چیزیں تمہارے فائدہ کے لیٔے ہیں، تاکہ جو فضل زِیادہ سے زِیادہ لوگوں تک پہُنچ رہاہے اُس کے ذریعہ سے خُدا کے جلال کے لیٔے لوگوں کی شُکر گُزاری میں بھی اِضافہ ہوتا جائے۔


تُم سَبت کے دِن کو پاک ماننا، جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔


پس اِبن آدمؔ سَبت کا بھی مالک ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات