Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 13:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور جَب تُم جنگیں اَور جنگوں کی افواہیں، سُنو تو گھبرا نہ جانا۔ اِن کا واقع ہونا ضروُری ہے، مگر ابھی آخِر نہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور جب تُم لڑائِیاں اور لڑائِیوں کی افواہیں سُنو تو گھبرا نہ جانا۔ اِن کا واقِع ہونا ضرُور ہے لیکن اُس وقت خاتِمہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जब जंगों की ख़बरें और अफ़वाहें तुम तक पहुँचेंगी तो मत घबराना। क्योंकि लाज़िम है कि यह सब कुछ पेश आए। तो भी अभी आख़िरत नहीं होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جب جنگوں کی خبریں اور افواہیں تم تک پہنچیں گی تو مت گھبرانا۔ کیونکہ لازم ہے کہ یہ سب کچھ پیش آئے۔ توبھی ابھی آخرت نہیں ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




مرقس 13:7
17 حوالہ جات  

مَیں تمہارے ساتھ اَپنی سلامتی چھوڑے جاتا ہُوں۔ میں اَپنی سلامتی تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے اُس طرح نہیں۔ چنانچہ دِلوں کو پریشان نہ ہونے دو اَور خوفزدہ نہ ہو۔


وہ اُس کا مطلب واضح کرتے اَور دلیلوں سے ثابت کرتے تھے کہ المسیح کا دُکھ اُٹھانا اَور مُردوں میں سے جی اُٹھنا لازمی تھا اَور ”یہ کہ جِس یِسوعؔ کی مُنادی وہ کرتے ہیں وُہی المسیح ہیں۔“


ٹھوکروں کی وجہ سے دُنیا پر افسوس ہے کیونکہ ٹھوکریں تو ضروُر لگیں گی! لیکن اُس پر افسوس ہے جِس کی وجہ سے ٹھوکر لگے!


جَب مُلک میں افواہیں سُنایٔی دیں، تو تمہارا دِل نہ گھبرائے، نہ ہی تُم ڈرو؛ اِس سال ایک افواہ آتی ہے تو اگلے سال دُوسری، مُلک میں تشدّد کی افواہیں اَور ایک حاکم کے دُوسرے کے خِلاف لڑنے کی افواہیں۔


”ہر اُس چیز کو جسے یہ لوگ سازش مانتے ہیں، تُم اُسے سازش نہ مانو؛ اَور جِس چیز سے وہ ڈرتے ہیں، تُم اُس سے نہ ڈرو۔ اَور نہ اُس سے خوفزدہ ہو۔


کسی ناگہاں آفت کا خوف نہ کرو اَور نہ اَیسی بربادی کا جو بدکار پر آ پڑتی ہے،


اُسے کسی بُری خبر کا خوف نہ ہوگا؛ اَور اُس کا دِل یَاہوِہ پر توکّل کرنے سے قائِم رہتاہے۔


خواہ لشکر میرا محاصرہ کر لے، میرا دِل خوف نہ کھائے گا؛ خواہ میرے خِلاف جنگ چھڑ جائے، تَب بھی میں خُدا پر بھروسا رکھوں گا۔


جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


”تمہارا دِل پریشان نہ ہو۔ تُم خُدا پر ایمان رکھتے ہو؛ تو مُجھ پر بھی ایمان رکھو۔


جَب ہیرودیسؔ بادشاہ نے یہ بات سُنی تو وہ اَور اُس کے ساتھ سَب یروشلیمؔ کے لوگ گھبرا گیٔے۔


کیونکہ بہت سے لوگ میرے نام سے آئیں گے، اَور یہ دعویٰ کریں گے، ’مَیں ہی المسیح ہُوں،‘ اَور یہ کہہ کر بہت سے لوگوں کو گُمراہ کر دیں گے۔


کیونکہ قوم پر قوم، اَور سلطنت پر سلطنت حملہ کرےگی۔ اَور جگہ جگہ زلزلے آئیں گے، اَور قحط پڑیں گے۔ آگے آنے والی مُصیبتوں کا یہ صِرف آغاز ہی ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات