Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 11:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 دُور سے اَنجیر کا ایک سرسبز درخت دیکھ کر، وہ اُس کے پاس گیٔے تاکہ دیکھیں کہ اُس میں پھل لگے ہیں یا نہیں۔ درخت کے نزدیک جا کر، اُنہیں صِرف پتّے ہی پتّے نظر آئے، کیونکہ اَنجیر کے پھل کا موسم ابھی شروع نہیں ہُوا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور وہ دُور سے انجِیر کا ایک درخت جِس میں پتّے تھے دیکھ کر گیا کہ شاید اُس میں کُچھ پائے۔ مگر جب اُس کے پاس پُہنچا تو پتّوں کے سِوا کُچھ نہ پایا کیونکہ انجِیر کا مَوسم نہ تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 उसने कुछ फ़ासले पर अंजीर का एक दरख़्त देखा जिस पर पत्ते थे। इसलिए वह यह देखने के लिए उसके पास गया कि आया कोई फल लगा है या नहीं। लेकिन जब वह वहाँ पहुँचा तो देखा कि पत्ते ही पत्ते हैं। वजह यह थी कि अंजीर का मौसम नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اُس نے کچھ فاصلے پر انجیر کا ایک درخت دیکھا جس پر پتے تھے۔ اِس لئے وہ یہ دیکھنے کے لئے اُس کے پاس گیا کہ آیا کوئی پھل لگا ہے یا نہیں۔ لیکن جب وہ وہاں پہنچا تو دیکھا کہ پتے ہی پتے ہیں۔ وجہ یہ تھی کہ انجیر کا موسم نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




مرقس 11:13
10 حوالہ جات  

حُضُور نے راہ کے کنارے اَنجیر کا درخت دیکھا اَور وہ نزدیک پہُنچا تو سِوائے پتّوں کے اُس میں اَور کُچھ نہ پایا۔ لہٰذا آپ نے درخت سے فرمایا، ”آئندہ تُجھ میں کبھی پھل نہ لگے۔“ اَور اُسی وقت اَنجیر کا درخت سُوکھ گیا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا تاکستان اِسرائیل کا گھرانہ ہیں اَور اہلِ یہُوداہؔ اُس کی خُوشنما بیلیں ہیں۔ اُس نے اِنصاف کی توقع رکھی لیکن خُونریزی دیکھی؛ راستبازی چاہی لیکن صِرف آہ و زاری سُنی۔


اِتّفاقاً ایک کاہِنؔ اُس راہ سے جا رہاتھا، اُس نے زخمی کو دیکھا، مگر کَترا کرچلاگیا۔


مگر اِسے دیکھتے رہنا۔ اگر وہ بیت شِمِشؔ کی طرف اَپنے علاقہ کو جائے تو سمجھ لینا کہ یہ بَلائے عظیم یَاہوِہ ہی نے ہم پر نازل کی ہے۔ لیکن اگر وہ اَپنے علاقہ کو نہ جائے تو ہم جان لیں گے کہ جِس ہاتھ نے ہمیں مارا وہ یَاہوِہ کا ہاتھ نہیں تھا بَلکہ ہمارے ساتھ یہ حادثہ اِتّفاقاً ہو گیا۔“


چنانچہ وہ چلی گئی، اَور فصل کاٹنے والوں کے پیچھے پیچھے بالیں چُننے لگی۔ اِتّفاق سے وہ کھیت بُوعزؔ کا تھا جو الیمَلِکؔ کی برادری سے تعلّق رکھتا تھا۔


اُس نے اُسے کھودا اَور اُس کے پتّھر الگ کئے اَور اُس میں بہترین انگوری بیلیں لگائیں۔ پہرا دینے کے لیٔے بُرج بنایا اَور انگور کا عرق نکالنے کے لیٔے کولہو بھی لگایا۔ پھر وہ انگور کی اَچھّی فصل کا منتظر رہا، لیکن اُس میں جنگلی انگور لگے۔


اگلے دِن جَب وہ بیت عنیّاہ سے نکل رہے تھے، تو یِسوعؔ کو بھُوک لگی۔


تَب اُنہُوں نے درخت سے کہا، ”آئندہ تُجھ سے کویٔی شخص کبھی پھل نہ کھائے۔“ اُن کی یہ بات شاگردوں نے بھی سُنی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات