ملاکی 3:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ18 تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 تب تُم رجُوع لاؤ گے اور صادِق اور شرِیر میں اور خُدا کی عِبادت کرنے والے اور نہ کرنے والے میں اِمتِیاز کرو گے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 उस वक़्त तुम्हें रास्तबाज़ और बेदीन का फ़रक़ दुबारा नज़र आएगा। साफ़ ज़ाहिर हो जाएगा कि अल्लाह की ख़िदमत करनेवालों और दूसरों में क्या फ़रक़ है।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 اُس وقت تمہیں راست باز اور بےدین کا فرق دوبارہ نظر آئے گا۔ صاف ظاہر ہو جائے گا کہ اللہ کی خدمت کرنے والوں اور دوسروں میں کیا فرق ہے۔“ باب دیکھیں |
اَور اگر یَاہوِہ کی عبادت کرنا تُمہیں ناگوار گزرے تو آج کے دِن اَپنے لیٔے اُسے مُنتخب کرو جِس کی تُم عبادت کرنا چاہتے ہو خواہ اُن معبُودوں کو جِن کی تمہارے آباؤاَجداد دریائے فراتؔ کے اُس پار پرستش کیا کرتے تھے یا اُن امُوریوں کے معبُودوں کو جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو۔ لیکن جہاں تک میرا اَور میرے گھرانے کا تعلّق ہے ہم تو یَاہوِہ ہی کی عبادت کریں گے۔“
اِدُوم کہہ سَکتا ہے، ”حالانکہ ہم برباد تو ہو گئے ہیں لیکن اَپنی ویران جگہوں کو پھر سے تعمیر کریں گے۔“ لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ تعمیر تو کر سکتے ہیں لیکن مَیں پھر ڈھا دُوں گا۔ اَور اُن کا مُلک بدکاری کی سرزمین کہلائے گا۔ اَور وہ اَیسے لوگ ہوں گے جِن پر یَاہوِہ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا۔