Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 3:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب سَب قومیں تُمہیں مُبارک کہیں گی کیونکہ تمہاری زمین خُوشحال ہوگی، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور سب قَومیں تُم کو مُبارک کہیں گی کیونکہ تُم دِلکُشامُملکت ہو گے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तब तुम्हारा मुल्क इतना राहतबख़्श होगा कि तमाम अक़वाम तुम्हें मुबारक कहेंगी।” यह रब्बुल-अफ़वाज का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تب تمہارا ملک اِتنا راحت بخش ہو گا کہ تمام اقوام تمہیں مبارک کہیں گی۔“ یہ رب الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 3:12
15 حوالہ جات  

قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اُن دِنوں میں سَب زبانوں اَور قوموں میں کے دس آدمی مضبُوطی کے ساتھ ایک یہُودی کا دامن پکڑیں گے اَور کہیں گے، ’ہم تمہارے ساتھ چلیں گے کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ خُدا تمہارے ساتھ ہے۔‘ “


اُن کی نَسل مُختلف قوموں اَور اُن کی اَولاد مُختلف لوگوں کے درمیان نامور ہوگی۔ جتنے لوگ بھی اُنہیں دیکھیں گے، اقرار کریں گے کہ یہ وُہی لوگ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے برکت بخشی ہے۔“


پھر تُو متروکہ نہ کہلائے گی، اَور نہ تیری سرزمین کو ویرانہ کہا جائے گا۔ بَلکہ تُو حِپضیباہؔ اَور تیری زمین بِیولا کہلائے گی؛ کیونکہ یَاہوِہ تُجھ سے خُوش ہوگا، اَور تیری زمین کا بیاہ رچایا جائے گا۔


کیونکہ خُدا نے اَپنی خادِمہ کی پست حالی پر نظر کی ہے۔ اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھے مُبارک کہیں گے،


وہ خُوبصورت مُلک پر بھی حملہ کرےگا۔ بہت سے ممالک مغلُوب ہو جایٔیں گے لیکن اِدُوم، مُوآب اَور بنی عمُّون کے سربراہ اُس کے ہاتھ سے بچائے جایٔیں گے۔


پھر اُن میں سے ایک سینگ اَور نکل آیا جو شروع میں تو چھوٹا تھا لیکن جُنوب کی جانِب اَور مشرق کی جانِب اَور ایک خُوبصورت مُلک کی طرف پُوری طاقت سے بڑھتا گیا۔


تَب یہ شہر دُنیا کی اُن تمام قوموں کے سامنے خُوشی بخش نام اَور میری سِتائش و جلال کا باعث ہوگا؛ کیونکہ وہ اُن تمام نیکیوں کا بَیان سُنیں گی جو میں اُن کے ساتھ کرنے والا ہوں، وہ اُن تمام نیکیوں اَور سلامتی کا بَیان سُن کر ڈریں گے اَور کانپ اُٹھیں گے؛ وہ زمین کی اُن تمام قوموں کی نظر میں میرے واسطے شادمانی، سِتائش اَور جلال کا باعث ہوں گے۔‘


بادشاہ کا نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور جَب تک سُورج ہے، وہ بھی قائِم رہے۔ اُس کے ذریعہ سَب قومیں برکت پائیں گی، اَور وہ اُسے مُبارک کہیں گی۔


بہت سے لوگ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے لیٔے عطیات اَور حِزقیاہؔ شاہِ یہُودیؔہ کے لیٔے قیمتی تحائف لایٔے اَور تَب سے تمام قوموں میں اُس کا بڑا اِحترام ہونے لگا۔


وہ اَیسا مُلک ہے جِس کی فکر یَاہوِہ تمہارے خُدا کرتے ہیں اَور سال کے آغاز سے اُس کے اِختتام تک یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نگاہیں اُس پر ہمیشہ لگی رہتی ہیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم نے میرے خِلاف متکبّرانہ باتیں کہی ہیں، تو بھی تُم پُوچھتے ہو، ہم نے آپ کے خِلاف کیا کہا ہے؟


جِس طرح ایک جَوان مَرد ایک کنواری عورت سے بیاہ کرتا ہے، اُسی طرح مِعمار تُجھے بیاہ لیں گے؛ اَور جَیسا دُلہا اَپنی دُلہن میں خُوشی پاتاہے، اُسی طرح تیرا خُدا تُجھ میں مسرُور ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات