Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 یَاہوِہ اَیسا کرنے والے شخص کو خواہ وہ کویٔی کیوں نہ ہو، یعقوب کے خیموں سے خارج کر دیں۔ چاہے وہ شخص قادرمُطلق یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی کرنے والا ہی کیوں نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 خُداوند اَیسا کرنے والے سے زِندہ اور جواب دہِندہ اور ربُّ الافواج کے حضُور قُربانی گُذراننے والے یعقُوب کے خَیموں سے مُنقطع کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लेकिन जिसने भी ऐसा किया है उसे रब जड़ से याक़ूब के ख़ैमों से निकाल फेंकेगा, ख़ाह वह रब्बुल-अफ़वाज को कितनी क़ुरबानियाँ पेश क्यों न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لیکن جس نے بھی ایسا کیا ہے اُسے رب جڑ سے یعقوب کے خیموں سے نکال پھینکے گا، خواہ وہ رب الافواج کو کتنی قربانیاں پیش کیوں نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 2:12
28 حوالہ جات  

لیکن اُس حَیوان کو اَور اُس کے ساتھ اُس جھُوٹے نبی کو بھی جِس نے اُس حَیوان کے نام سے معجزانہ نِشان دِکھائے تھے، گِرفتار کر لیا گیا۔ جِس نے اَیسے نِشان دِکھا کر اُن تمام لوگوں کو گُمراہ کیا تھا، جنہوں نے حَیوان کا نِشان لگوایا تھا اَور اُس کے بُت کی پرستش کی تھی۔ وہ دونوں آگ کی اُس جھیل میں زندہ ہی ڈال دئیے گیٔے جو گندھک سے جلتی رہتی ہے۔


لیکن بدکار، دغاباز لوگ فریب دیتے اَور فریب کھاتے ہُوئے بگڑتے چلے جایٔیں گے۔


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


کیا ہم سَب کا ایک ہی باپ نہیں؟ کیا ایک ہی خُدا نے ہم سَب کو پیدا نہیں کیا؟ تو پھر کیوں ہم ایک دُوسرے کے ساتھ بےوفائی کرکے اَپنے آباؤاَجداد کے عہد کو توڑ رہے ہیں؟


”کاش کتنا اَچھّا ہوتا کہ تُم میں سے کویٔی بیت المُقدّس کے دروازے کو بند کر دیتا تاکہ تُم میرے مذبح پر عبث آگ نہ جَلاتے! میں تُم سے خُوش نہیں ہُوں۔“ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اِس لئے مَیں تمہارے ہاتھ سے کویٔی ہدیہ ہرگز قبُول نہیں کروں گا۔


یَاہوِہ پہلے بنی یہُوداہؔ کی قِیام گاہوں کو بچائیں گے تاکہ داویؔد کے گھرانے کی شوکت اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کی شان یہُودیؔہ کے باشِندوں سے بڑھ کر نہ ہو۔


اگرچہ تُم میرے لیٔے سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں گزرانتے ہو، لیکن مَیں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ اگر تُم بہترین سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانو، تو بھی مَیں اُن کا کویٔی لحاظ نہ کروں گا۔


بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اَپنے پاک مَقدِس کو یعنی اُس قلعہ کو جِس پر تُمہیں ناز ہے اَورجو تمہاری آنکھوں کی راحت اَور تمہارا محبُوب ہے ناپاک کرنے کو ہُوں۔ جِن بیٹوں اَور بیٹیوں کو تُم پیچھے چھوڑ گیٔے وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


وہ اَپنے گُناہ کا بوجھ اُٹھائیں گے۔ نبی بھی اِسی قدر گُنہگار ٹھہرے گا جِس قدر کہ اُس سے سوال کرنے والا گُنہگار ہوگا۔


جو بَیل ذبح کرتا ہے وہ آدمی کو مار ڈالنے والے کی مانند ہے، اَورجو برّہ کو قُربان کرتا ہے، وہ گویا کُتّے کی گردن توڑتا ہے؛ اَورجو اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو سُؤر کا لہُو گزرانتا ہے، اَورجو لوبان جَلاتا ہے، وہ بُت پرست کی مانند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اَپنی راہیں اِختیار کرلی ہیں، اَور اُن کے دِل اُن کی اَپنی مکرُوہات سے خُوش ہوتے ہیں؛


”کیونکہ مَیں یَاہوِہ، اِنصاف کو عزیز رکھتا ہُوں؛ اَور غارت گری اَور بدی سے نفرت کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میں اُنہیں سچّائی کے ساتھ اجر دُوں گا اَور اُن کے ساتھ ایک اَبدی عہد باندھوں گا۔


اَور اُنہُوں نے چُھوٹے، بڑے اَور اُستاد، شاگرد کا اِمتیاز کئے بغیر ایک ہی طریقہ سے اَپنے اَپنے فرائض کے لیٔے قُرعہ ڈالا۔


اِس لیٔے عیلیؔ کے گھرانے کی بابت مَیں نے قَسم کھائی، ’قُربانی یا ہدیہ سے بھی اُس کے گھرانے کے گُناہ کا کفّارہ نہیں ہوگا۔‘ “


”اَے یعقوب تیرے خیمے اَور اَے بنی اِسرائیل تمہاری قِیام گاہیں کیا ہی خُوبصورت ہیں!


اَور مَیں بھی اُس شخص کا مُخالف ہوؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں میں سے فنا کر دُوں گا کیونکہ اُس نے اَپنے بچّوں کو مولکؔ کے لیٔے قُربانی کرکے میرے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا ہے اَور میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی ہے۔


” ’اَور اگر کویٔی شخص اِن مکرُوہ کاموں میں سے کویٔی بھی کام کرے، تو اُن تمام اَیسے اَشخاص کو ضروُر اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔


اگر وہ بچّوں کی پرورش کر بڑا بھی کر لیں، تو بھی مَیں ہر ایک بشر کو چھین لُوں گا۔ جَب مَیں اُن سے دُورہو جاؤں گا تَب اُن کی حالت اَور افسوس ناک ہوگی!


اَور تُم یہ بھی کہتے ہو کہ، یہ کیسی زحمت ہے، اَور اُس پر حقارت سے ناک سکوڑتے ہو۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”جَب تُم زخمی یا عیب دار یا بیمار جانور قُربانی کرنے لاتے ہو تو کیا میں اَیسی قُربانی تمہارے ہاتھ سے قبُول کروں؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات