Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 1:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تُم خُود اِسے اَپنی آنکھوں سے دیکھوگے اَور تُم کہو گے، ’حقیقتاً یَاہوِہ کی عظمت بنی اِسرائیل کی سرحدوں کے باہر بھی اعلیٰ مرتبہ والی ہے!‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور تُمہاری آنکھیں دیکھیں گی اور تُم کہو گے کہ خُداوند کی تمجِید اِسرائیل کی حدُود سے آگے تک ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तुम इसराईली अपनी आँखों से यह देखोगे। तब तुम कहोगे, ‘रब अपनी अज़मत इसराईल की सरहद्दों से बाहर भी ज़ाहिर करता है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تم اسرائیلی اپنی آنکھوں سے یہ دیکھو گے۔ تب تم کہو گے، ’رب اپنی عظمت اسرائیل کی سرحدوں سے باہر بھی ظاہر کرتا ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 1:5
14 حوالہ جات  

لیکن تُم نے تو اَپنی آنکھوں سے اِن سَب عظیم کارناموں کو دیکھاہے جسے یَاہوِہ نے اَنجام دیا تھا۔


تُو میری قوم اِسرائیل پر اُس طرح چڑھ آئے گا جِس طرح ایک بادل مُلک پر چھا جاتا ہے۔ اَے گوگ، مَیں آئندہ دِنوں میں تُجھے اَپنے مُلک پر چڑھا لاؤں گا تاکہ جَب مَیں قوموں کی نگاہوں کے سامنے تُجھ سے اَپنی تقدیس کراؤں تو وہ مُجھے جان لیں گے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر نازل ہُواہے اَور خُدا نے اُنہیں مُصیبت، دہشت اَور حیرت کے سُپرد کر دیا ہے جَیسا کہ تُم خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو۔


”لہٰذا اَب خاموش کھڑے رہو اَور اُس عظیم کام کو دیکھو جسے یَاہوِہ تمہاری آنکھوں کے سامنے کرنے والے ہیں۔


وہ کھڑا ہوگا، اَور یَاہوِہ کی قُدرت، اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ وہ محفوظ رہیں گے، تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔


اُس طرح سے میں اَپنی عظمت اَور تقدُّس کا اِظہار کروں گا اَور بہت سِی قوموں کے سامنے اَپنے آپ کو ظاہر کروں گا۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘


لیکن اُنہُوں نے یَاہوِہ سے اِمداد کے لیٔے فریاد کی اَور اُنہُوں نے تمہارے اَور مِصریوں کے درمیان اَندھیرا کر دیا۔ وہ سمُندر کو اُن کے اُوپر چڑھا لائے اَور اُنہیں غرق کر دیا۔ تُم نے خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھا کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کیا کیا۔ پھر تُم ایک لمبے عرصہ تک بیابان میں رہے۔


یَاہوِہ نے بَعل پعورؔ میں جو کچھ کیا اُسے تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ جِس کسی نے بَعل پعورؔ کی پرستش کی اُسے یَاہوِہ نے تمہارے درمیان سے فنا کر دیا۔


” ’تَب اِسرائیل کے شہروں میں بسنے والے باہر نکل آئیں گے اَور اسلحہ کو ایندھن کے طور پر اِستعمال کریں گے اَور اُنہیں جَلا دیں گے۔ یعنی چُھوٹی اَور بڑی سپریں، کمان اَور تیر، لڑائی کے لٹھ اَور نیزے وغیرہ۔ سات سال تک وہ اُنہیں ایندھن کے طور پر اِستعمال کرتے رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات