Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 1:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مگر عیسَوؔ سے عداوت کرتا ہوں۔ مَیں نے اُس کے پہاڑوں کو ویران کر دیا اَور اُس کی مِیراث بیابان کے گیدڑوں کو دے دی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور عیسَو سے عداوت رکھّی اور اُس کے پہاڑوں کو وِیران کِیا اور اُس کی مِیراث بیابان کے گِیدڑوں کو دی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जबकि एसौ से मैं मुतनफ़्फ़िर रहा। उसके पहाड़ी इलाक़े अदोम को मैंने वीरानो-सुनसान कर दिया, उस की मौरूसी ज़मीन को रेगिस्तान के गीदड़ों के हवाले कर दिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جبکہ عیسَو سے مَیں متنفر رہا۔ اُس کے پہاڑی علاقے ادوم کو مَیں نے ویران و سنسان کر دیا، اُس کی موروثی زمین کو ریگستان کے گیدڑوں کے حوالے کر دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 1:3
26 حوالہ جات  

اَے عیسَوؔ، اُس ظُلم کے سبب سے جو تُونے اَپنے بھایٔی یعقوب پر کیا تھا، تُو بہت شرمندہ ہوگا؛ اَور ہمیشہ کے لیٔے تباہ ہو جائے گا۔


چونکہ اُنہُوں نے یہُوداہؔ پر ظُلم ڈھائے، اَور اُن کے مُلک میں بےگُناہوں کا خُون بہایا، اِس لیٔے مِصر ویران ہو جائے گا، اَور اِدُوم ریگستان بَن جائے گا۔


مُجھے تمہاری فکر ہے اَور میری نظرِکرم تُم پر رہے گی۔ تُمہیں جوتا اَور بویا جائے گا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھاتا ہُوں کہ تیرے اِردگرد کی قومیں بھی ملامت کا شِکار ہُوں گی۔


بابیل کھنڈروں کا انبار بَن جائے گا، اَور گیدڑوں کا مَسکن ہوگا، اَور لوگوں کے لیٔے دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا، اَور ایک اَیسا مقام ہوگا جہاں کویٔی نہیں رہتا۔


لیکن مَیں عیسَوؔ کو بالکُل ننگا کر دُوں گا؛ میں اُس کے چھُپنے کی جگہوں کو ظاہر کر دُوں گا، تاکہ وہ اَپنے آپ کو چھُپا نہ سکے۔ اُس کے مُسلّح فَوجی، رشتہ دار اَور ہمسائے نِیست و نابود ہو جایٔیں گے، تاکہ یہ کہنے کو کوئی زندہ نہ رہے گا،


”مَیں یروشلیمؔ کو کھنڈروں کا ڈھیر، اَور گیدڑوں کا بسیرا بنا دُوں گا؛ اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اُجاڑ دُوں گا تاکہ وہاں کویٔی بُودوباش کرنے نہ پایٔے۔“


جلتی ہُوئی ریت تالاب بَن جائے گی، اَور پیاسی زمین میں چشمے اُبل پڑیں گے۔ جِن ماندوں میں کبھی گیدڑ پڑے رہتے تھے، وہاں گھاس، سَرکنڈے اَور نرسل اُگیں گے۔


”اگر کویٔی میرے پاس آتا ہے لیکن اُس مَحَبّت کو جو وہ اَپنے والدین، بیوی بچّوں اَور بھایٔی بہنوں اَور اَپنی جان سے عزیز رکھتا ہے، اَور اُسے قُربان نہیں کر سَکتا تو وہ میرا شاگرد نہیں ہو سَکتا۔


یَاہوِہ نے رِبقہؔ سے فرمایا، ”تمہارے رِحم میں دو بیٹے گویا دو قومیں ہیں، اَور یہ قوموں کے لوگ جو تمہارے بطن سے ہُوں گی ایک دُوسری سے جُدا کر دی جایٔیں گی؛ ایک بیٹا دُوسرے بیٹے سے زورآور ہوگا، اَور بڑا چُھوٹے کی خدمت کرےگا۔“


اَے دِدانؔ کے باشِندوں، پلٹو اَور بھاگو اَور گہرے غاروں میں چھُپ جاؤ، کیونکہ جَب مَیں عیسَوؔ کو سزا دینے لگوں گا، تَب اُس پر بڑی آفت نازل کروں گا۔


چنانچہ سُنو کہ یَاہوِہ نے اِدُوم کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے، اَور تیمانؔ کے باشِندوں کے خِلاف اُس کا اِرادہ کیا ہے؟ گلّے کے بچّے گھسیٹے جایٔیں گے؛ اَور وہ اُن کی چراگاہ کو خُود اُن کی اَپنی وجہ سے بالکُل تباہ کر دے گا۔


”حَصورؔ گیدڑوں کا مَسکن بَن جائے گا، جو ہمیشہ کا ویرانہ ہوگا۔ وہاں نہ کویٔی اِنسان رہے گا؛ اَور نہ کویٔی قوم سکونت کرےگی۔“


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تیری سزا ختم ہوگی؛ وہ تیری جَلاوطنی کو طُول نہ دیں گے۔ لیکن اَے اِدُوم کی بیٹی، وہ تیرے گُناہ کی سزا دیں گے اَور تیری بدکاری ظاہر کر دیں گے۔


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات