Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 9:60 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

60 یِسوعؔ نے اُس سے کہا، ”مُردوں کو اَپنے مُردے دفن کرنے دیں، لیکن آپ جایٔیں اَور خُدا کی بادشاہی کی مُنادی کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

60 اُس نے اُس سے کہا کہ مُردوں کو اپنے مُردے دفن کرنے دے لیکن تُو جا کر خُدا کی بادشاہی کی خبر پَھیلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

60 लेकिन ईसा ने जवाब दिया, “मुरदों को अपने मुरदे दफ़नाने दे। तू जाकर अल्लाह की बादशाही की मुनादी कर।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

60 لیکن عیسیٰ نے جواب دیا، ”مُردوں کو اپنے مُردے دفنانے دے۔ تُو جا کر اللہ کی بادشاہی کی منادی کر۔“

باب دیکھیں کاپی




لوقا 9:60
14 حوالہ جات  

لیکن جو بِیوہ عیّاشی میں زندگی گزارتی ہے وہ جیتے جی مُردہ ہے۔


”سردِیسؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جِس کے پاس خُدا کی سات رُوحیں یعنی پاک رُوح اَور سات سِتارے ہیں وہ یہ فرماتا ہے۔ مَیں تمہارے کاموں سے واقف ہُوں؛ تُو زندہ تو دِکھائی دیتاہے مگر ہے مُردہ۔


مگر تُو ہر حالت میں ہوشیار رہ، دُکھ اُٹھا، مُبشَّر کا کام اَنجام دے اَور اَپنی خدمت کو پُورا کر۔


کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔


لیکن ہمیں خُوشی منانا اَور شادمان ہونا مُناسب تھا کیونکہ تیرا یہ بھایٔی جو مَر چُکاتھا اَور اَب زندہ ہو گیا ہے؛ اَور کھو گیا تھا اَور اَب مِل گیا ہے۔‘ “


جَب کہ ہم اَپنی سرکشیوں کے باعث مُردہ تھے، خُدا نے ہمیں المسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ تُمہیں خُدا کے فضل سے ہی نَجات مِلی ہے۔


تمہاری سرکشی اَور گُناہوں کی وجہ سے تمہارا حال مُردوں کا سا تھا،


اگر مَیں انجیل کی مُنادی کرتا ہُوں، تو اِس لیٔے نہیں کہ شیخی بگھارُوں، کیونکہ یہ تو میرا فرض ہے۔ بَلکہ مُجھ پر افسوس! اگر مَیں انجیل کی مُنادی نہ کروں۔


یِسوعؔ سارے صُوبہ گلِیل میں جا کر اُن کے یہُودی عبادت گاہوں میں تعلیم دیتے اَور آسمانی بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتے رہے اَور لوگوں کے درمیان ہر قِسم کی بیماری اَور کمزوریوں کو شفا بخشتے رہے۔


لیکن یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، ”تُو میرے پیچھے چل، اَور مُردوں کو اَپنے مُردے دفن کرنے دے۔“


کیونکہ میرا بیٹا جو مَر چُکاتھا، اَب وہ زندہ ہو گیا ہے، کھو گیا تھا، اَب مِلا ہے۔‘ پس سبھی خُوشی منانے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات