لوقا 8:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ13 چٹّان پر کے وہ ہیں جو کلام کو سُن کر اُسے خُوشی سے قبُول کرتے ہیں لیکن کلام اُن میں جڑ نہیں پکڑتا۔ وہ کُچھ عرصہ تک تو اَپنے ایمان پر قائِم رہتے ہیں لیکن آزمائش کے وقت پَسپا ہو جاتے ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس13 اور چٹان پر کے وہ ہیں جو سُن کر کلام کو خُوشی سے قبُول کر لیتے ہیں لیکن جڑ نہیں رکھتے مگر کُچھ عرصہ تک اِیمان رکھ کر آزمایش کے وقت پِھر جاتے ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 पथरीली ज़मीन पर गिरे हुए दाने वह लोग हैं जो कलाम सुनकर उसे ख़ुशी से क़बूल तो कर लेते हैं, लेकिन जड़ नहीं पकड़ते। नतीजे में अगरचे वह कुछ देर के लिए ईमान रखते हैं तो भी जब किसी आज़माइश का सामना करना पड़ता है तो वह बरगश्ता हो जाते हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 پتھریلی زمین پر گرے ہوئے دانے وہ لوگ ہیں جو کلام سن کر اُسے خوشی سے قبول تو کر لیتے ہیں، لیکن جڑ نہیں پکڑتے۔ نتیجے میں اگرچہ وہ کچھ دیر کے لئے ایمان رکھتے ہیں توبھی جب کسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ برگشتہ ہو جاتے ہیں۔ باب دیکھیں |
یہ لوگ تمہارے ساتھ مَحَبّت کی ضیافتوں پر ایک داغ ہیں جِن کا ضمیر اُنہیں اِس میں شامل ہوتے وقت تھوڑا بھی مُجرم نہیں ٹھہراتا، یہ اَیسے چرواہے ہیں جو صِرف اَپنا ہی پیٹ بھرتے ہیں۔ یہ لوگ بے پانی کے اُن بادلوں کی طرح ہیں جنہیں ہَوا اُڑا لے جاتی ہے، یہ پَت جھڑ کے اَیسے درخت ہیں جو دو بار مَر چُکے ہیں کیونکہ یہ پھلدار نہیں ہیں اَور اَپنی جڑ سے اُکھڑے ہویٔے ہیں۔