Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 2:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 وہ غَیریہُودیوں کے لیٔے مُکاشفہ کا نُور اَور تمہاری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 تاکہ غَیر قَوموں کو رَوشنی دینے والا نُور اور تیری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال بنے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 यह एक ऐसी रौशनी है जिससे ग़ैरयहूदियों की आँखें खुल जाएँगी और तेरी क़ौम इसराईल को जलाल हासिल होगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 یہ ایک ایسی روشنی ہے جس سے غیریہودیوں کی آنکھیں کھل جائیں گی اور تیری قوم اسرائیل کو جلال حاصل ہو گا۔“

باب دیکھیں کاپی




لوقا 2:32
22 حوالہ جات  

وہ فرماتے ہیں: ”یہ تیرے لیٔے مَعمولی سِی بات ہے کہ تُو یعقوب کے قبیلوں کو بحال کرے اَور اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیٔے میرا خادِم بنے۔ مَیں تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کروں گا، تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک میری نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔“


یعنی یہ کہ المسیح ضروُر دُکھ اُٹھائیں گے اَور سَب سے پہلے وُہی مُردوں میں سے زندہ ہوکر یہُودی قوم کو اَور غَیریہُودیوں کو نُور کا پیغام دیں گے۔“


جو لوگ تاریکی میں چل رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کی گہری تاریکی کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔


وہ شہر، سُورج اَور چاند کی رَوشنی کا مُحتاج نہیں کیونکہ خُداوؔند کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھا ہے اَور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


”اِس لیٔے میں چاہتا ہُوں کہ تُم جان لو کہ خُدا کی نَجات کا پیغام غَیریہُودیوں کے پاس بھی بھیجا گیا ہے اَور وہ اُسے سُنیں گے!“


جو لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کے سایہ کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔“


مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘


پھر دِن کو سُورج تیری رَوشنی نہ ہوگا، اَور نہ چاند کی چاندنی تُجھ پر چمکے گی، بَلکہ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوگا، اَور تیرا خُدا تیرا جلال ہوگا۔


لیکن اِسرائیل کی ساری نَسل یَاہوِہ میں صادق ٹھہرے گی اَور اُن پر فخر کرےگی۔


اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔


یقیناً اُن کی نَجات اُن کے قریب ہے جو اُن سے ڈرتے ہیں، تاکہ اُن کا جلال ہمارے مُلک میں بسے۔


تاکہ جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اگر کویٔی فخر کرنا چاہے تو وہ خُداوؔند پر فخر کرے۔“


لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا، ”ڈرو مت کیونکہ مَیں تُمہیں بڑی خُوشخبری کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہوگی۔


کیا کسی قوم نے کبھی اَپنے معبُودوں کو بدلا ہے؟ (حالانکہ وہ بالکُل خُدا نہیں ہیں۔) لیکن میری قوم نے اَپنے جلالی خُدا کو محض نکمّے معبُودوں سے بدل دیا ہے۔


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


اَور اسیروں سے کہہ سکے، ’باہر نکل آؤ،‘ اَور اُن سے جو اَندھیرے میں پڑے ہُوئے ہیں، ’مُنوّر ہو جاؤ!‘ ”وہ راستوں کے کنارے پیٹ بھریں گے اَور ہر ویران ٹیلے پر چراگاہ پائیں گے۔


اَے میرے لوگو، میری طرف متوجّہ ہو؛ اَے میری اُمّت، میری طرف کان لگا: ہدایات میری طرف سے دی جائے گی میرا عدل قوموں کے لیٔے نُور ٹھہرے گا۔


جسے آپ نے ساری اُمّتوں کے سامنے تیّار کیا ہے:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات