Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 19:44 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 اَور تُجھے اَور تیرے بچّوں کو تیری پناہ میں ہیں زمین پر پٹک دیں گے اَور کسی پتّھر پر پتّھر باقی نہ رہنے دیں گے، اِس لیٔے کہ تُونے اُس وقت کو نہ پہچانا جَب تُجھ پر خُدا کی نظر پڑی تھی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

44 اور تُجھ کو اور تیرے بچّوں کو جو تُجھ میں ہیں زمِین پر دے پٹکیں گے اور تُجھ میں کِسی پتّھر پر پتّھر باقی نہ چھوڑیں گے اِس لِئے کہ تُو نے اُس وقت کو نہ پہچانا جب تُجھ پر نِگاہ کی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 वह तुझे तेरे बच्चों समेत ज़मीन पर पटकेंगे और तेरे अंदर एक भी पत्थर दूसरे पर नहीं छोड़ेंगे। और वजह यही होगी कि तूने वह वक़्त नहीं पहचाना जब अल्लाह ने तेरी नजात के लिए तुझ पर नज़र की।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 وہ تجھے تیرے بچوں سمیت زمین پر پٹکیں گے اور تیرے اندر ایک بھی پتھر دوسرے پر نہیں چھوڑیں گے۔ اور وجہ یہی ہو گی کہ تُو نے وہ وقت نہیں پہچانا جب اللہ نے تیری نجات کے لئے تجھ پر نظر کی۔“

باب دیکھیں کاپی




لوقا 19:44
19 حوالہ جات  

”وہ دِن آئیں گے کہ یہ چیزیں جو تُم یہاں دیکھ رہے ہو، اِن کا کویٔی بھی پتّھر اَپنی جگہ باقی نہ رہے گا بَلکہ گرا دیا جائے گا۔“


یروشلیمؔ نے سنگین گُناہ کیا اُس کی حالت ایک نجِس عورت کی طرح ہو گئی۔ جو اُس کا اِحترام کرتے تھے وہ اَب اُس کی تحقیر کرتے ہیں، کیونکہ اُنہُوں نے اُس کی برہنگی دیکھی ہے؛ جو خُود کراہتی ہے اَور مُنہ پھیر لیتی ہے۔


اَور غَیریہُودیوں میں اَپنا چال چلن اَیسا نیک رکھو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں، وُہی تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہیں کے سبب سے خُدا کے ظہُور کے دِن اُس کی تمجید کریں۔


وہ کہنے لگے، ”کاش کہ تُو، اِسی دِن اَپنی سلامتی سے تعلّق رکھنے والی باتوں کو جان لیتی! لیکن اَب یہ بات تیری آنکھوں سے اوجھل ہو گئی ہے۔


”اِسرائیلؔ کے خُداوؔند، خُدا کی حَمد ہو، کیونکہ خُدا نے آکر اَپنے لوگوں کو مخلصی بخشی۔


یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”کیا تُم یہ سَب کُچھ دیکھ رہے ہو؟ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ یہاں کویٔی ایک بھی پتّھر دُوسرے کے اُوپر باقی نہ رہے گا جو گرایا نہ جائے گا۔“


”تمہارے لوگوں اَور مُقدّس شہر کے لیٔے ستّر سات مُقرّر کئے گیٔے ہیں کہ اُن کی سرکشی کا خاتِمہ ہو جائے اَور اُن کے گُناہوں کا اِختتام ہو جائے اَور اُن کے خطاؤں کا کفّارہ دیا جائے، اَور اَبدی راستبازی قائِم ہو، رُویا اَور نبیوں کی نبُوّت کی باتوں پر مُہر ہو اَور پاک ترین مقام کا پھر سے مَسح کیا جائے۔


ہمارے خُدا کی اُس بڑی رحمت کی وجہ سے، ہم پر عالمِ بالا کا آفتاب طُلوع ہوگا


یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، ”تُم اِن عالیشان عمارتوں کو دیکھتے ہو؟ اِن کا کویٔی بھی پتّھر پر پتّھر باقی نہ رہے گا؛ جو نیچے نہ گرا دیا جائے گا۔“


اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سے کھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا، یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا، ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُوا ٹیلہ بَن جائے گا۔


جو تیرے بچّوں کو لے کر چٹّانوں پر پٹک دے۔


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


میں چاروں طرف تیرے خِلاف خیمہ زن ہُوں گا؛ مَیں تُجھے میناروں سے گھیر لاؤں گا اَور مورچہ بندی سے تیرا محاصرہ کروں گا۔


اِن میں سے کویٔی بھی باقی نہ بچے گا کیونکہ مَیں عناتوت کے لوگوں پر آفت بھیج رہا ہُوں یہ سال اُن کی سزا کا سال ہوگا۔“


’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتوں کے بعد ممسوح کو قتل کر دیا جائے گا اَور اُس وقت شہر اُس کے ہاتھ میں نہیں آئے گا اَور آنے والے حُکمران کے لوگ شہر اَور پاک مَقدِس کو تباہ کر دیں گے۔ لیکن اُس ممسوح حُکمران کا اِختتام سیلاب کی مانند جلد ہو جائے گا، جنگ آخِر تک جاری رہے گی اَور تباہیوں کا فرمان جاری کیا جا چُکاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات