Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 19:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 وہ کہنے لگے، ”کاش کہ تُو، اِسی دِن اَپنی سلامتی سے تعلّق رکھنے والی باتوں کو جان لیتی! لیکن اَب یہ بات تیری آنکھوں سے اوجھل ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 کاش کہ تُو اپنے اِسی دِن میں سلامتی کی باتیں جانتا! مگر اب وہ تیری آنکھوں سے چِھپ گئی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 और कहा, “काश तू भी इस दिन जान लेती कि तेरी सलामती किसमें है। लेकिन अब यह बात तेरी आँखों से छुपी हुई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 اور کہا، ”کاش تُو بھی اِس دن جان لیتی کہ تیری سلامتی کس میں ہے۔ لیکن اب یہ بات تیری آنکھوں سے چھپی ہوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 19:42
35 حوالہ جات  

کاش کہ وہ عقلمند ہوتے اَور اِسے سمجھتے اَور جانتے کہ اُن کا اَنجام کیا ہوگا!


جَیسا کہ مزکورہ کلام میں فرمایا گیا ہے: ”اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو، تو اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو جِس طرح بیابان میں بغاوت کے وقت کیا تھا۔“


کاش کہ تُونے میرے اَحکام پر دھیان دیا ہوتا، تو تُجھے ندی کی مانند تسلّی ملتی، اَور تیری راستبازی سمُندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔


تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند نے بنی اِسرائیلؔ کے پاس اَپنا سلامتی کا کلام بھیجا، جِس نے یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی، جو سَب کا خُداوؔند ہے۔


جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔


بَلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے، ہر روز ایک دُوسرے کو نصیحت کرتے رہو تاکہ تُم میں سے کویٔی شخص گُناہ کے فریب میں آکر سخت دِل نہ ہو جائے۔


اَور تُجھے اَور تیرے بچّوں کو تیری پناہ میں ہیں زمین پر پٹک دیں گے اَور کسی پتّھر پر پتّھر باقی نہ رہنے دیں گے، اِس لیٔے کہ تُونے اُس وقت کو نہ پہچانا جَب تُجھ پر خُدا کی نظر پڑی تھی۔“


لہٰذا پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے دِلیری سے اُنہیں جَواب میں فرمایا: ”لازِم تھا کہ ہم پہلے تُمہیں خُدا کا کلام سُناتے۔ جَب کہ تُم اُسے مُسترد کر رہے ہو اَور اَپنے آپ کو اَبدی زندگی کے لائق نہیں سمجھتے ہو، تو دیکھو ہم غَیریہُودیوں کی طرف رُجُوع کرتے ہیں۔


اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں: مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، بدکار کی موت سے مُجھے بالکُل خُوشی نہیں ہوتی بَلکہ اُس سے کہ وہ اَپنی روِشوں سے باز آئیں اَور جئیں۔ باز آؤ! اَپنی بُری روِشوں سے باز آؤ! اَے بنی اِسرائیل، تُم کیوں مروگے؟‘


وہ کچھ نہیں جانتے، نہ کچھ سمجھ رکھتے ہیں؛ اُن کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہے اِس لیٔے وہ دیکھ نہیں سکتے، اَور اُن کے دِل سخت ہیں، وہ سمجھ نہیں سکتے۔


چنانچہ جَیسا کہ پاک رُوح فرماتا ہے، ”اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو،


”کاش کہ میری اُمّت میری سُنتی، اَور اِسرائیل میری راہوں پر چلتا،


لہٰذا ہر دیندار، آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛ جَب زور کا سیلاب آئے گا، تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔


کاش اُن کے دِل میں ہمیشہ میرا خوف رہتا اَور وہ میرے سَب اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہتے تاکہ اُن کا اَور اُن کی اَولاد کا ہمیشہ خیر ہوتا!


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


جَب یِسوعؔ یروشلیمؔ کے نزدیک پہُنچے اَور شہر کو دیکھا تو رو پڑے۔


تُجھے وہ دِن دیکھنے پڑیں گے جَب تیرے دُشمن تیرے خِلاف مورچہ باندھ کر تُجھے چاروں طرف سے گھیر لیں گے اَور تُجھ پر چڑھ آئیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات