Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 16:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَور اِن باتوں کے علاوہ، ہمارے اَور تمہارے درمیان ایک بڑا گڑھا واقع ہے تاکہ جو اُس پار تمہاری طرف جانا چاہیں، نہ جا سکیں اَورجو اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آ سکیں۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور اِن سب باتوں کے سِوا ہمارے تُمہارے درمِیان ایک بڑا گڑھا واقِع ہے۔ اَیسا کہ جو یہاں سے تُمہاری طرف پار جانا چاہیں نہ جا سکیں اور نہ کوئی اُدھر سے ہماری طرف آ سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 नीज़, हमारे और तुम्हारे दरमियान एक वसी ख़लीज क़ायम है। अगर कोई चाहे भी तो उसे पार करके यहाँ से तुम्हारे पास नहीं जा सकता, न वहाँ से कोई यहाँ आ सकता है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 نیز، ہمارے اور تمہارے درمیان ایک وسیع خلیج قائم ہے۔ اگر کوئی چاہے بھی تو اُسے پار کر کے یہاں سے تمہارے پاس نہیں جا سکتا، نہ وہاں سے کوئی یہاں آ سکتا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




لوقا 16:26
15 حوالہ جات  

جو کویٔی بیٹے پر ایمان لاتا ہے وہ اَبدی زندگی پاتاہے، لیکن جو کویٔی بیٹے کو ردّ کرتا ہے وہ زندگی سے محروم ہوکر، خُدا کے غضب میں مُبتلا رہتاہے۔


وہ بھیڑوں کی مانند پاتال کے لیٔے وقف کئے گیٔے ہیں، اَور وہ موت کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔ صُبح کے وقت دیانتدار اُن پر حُکومت کریں گے؛ اَور اُن کی صورتیں اُن کے شاہی محلوں سے دُور، پاتال میں سڑ جایٔیں گی۔


”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


اَور اِبلیس کو، جِس نے اُنہیں گُمراہ کیا تھا، آگ اَور گندھک کی اُس جھیل میں پھینک دیا جایٔےگا؛ جہاں وہ حَیوان اَور جھُوٹا نبی بھی ہوگا اَور وہ دِن رات اَبد تک عذاب میں رہیں گے۔


”چنانچہ یہ لوگ اَبدی سزا پائیں گے، مگر راستباز اَبدی زندگی میں داخل ہوں گے۔“


تَب تُم راستبازوں اَور بدکاروں کے درمیان اَور یَاہوِہ کی عبادت کرنے اَور نہ کرنے والوں میں صَاف صَاف اِمتیاز دیکھوگے۔


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ جَب تک تُم ایک ایک پیسہ اَدا نہ کر دوگے، وہاں سے ہرگز نکل نہ پاؤگے۔“


” ’اَور بنی اِسرائیل کا اَیسا کویٔی کُنبہ و ہمسایہ نہ ہوگا جو تکلیف دہ جھاڑیاں یا چبھنے والے کانٹے ثابت ہُوں۔ تَب وہ جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ قادر ہُوں۔


جَب ابیگیلؔ نابالؔ کے پاس گئی اُس وقت وہ گھر میں ایک بادشاہ کی مانند شاہانہ ضیافت کر رہاتھا۔ وہ بہت مسرُور تھا کیونکہ وہ نشہ میں چُور تھا۔ لہٰذا ابیگیلؔ نے پَو پھٹنے تک اُسے کچھ نہ بتایا۔


جو بُرائی کرتا ہے وہ بُرائی ہی کرتا جائے؛ اَورجو نجِس ہے وہ نجِس ہی ہوتا جائے؛ جو راستباز ہے وہ راستبازی ہی کرتا جائے اَورجو پاک ہے وہ پاک ہی ہوتا چلا جائے۔“


”لیکن اَبراہامؔ نے کہا، ’بیٹا، یاد کر کہ تو اَپنی زندگی میں اَچھّی چیزیں حاصل کر چُکاہے اَور اِسی طرح لعزؔر بُری چیزیں، لیکن اَب وہ یہاں آرام سے ہے اَور تُم تڑپ رہے ہو۔


”اُس اَمیر آدمی نے کہا، ’اِس لیٔے اَے باپ، میں مِنّت کرتا ہُوں کہ آپ اُسے دُنیا میں میرے باپ کے گھر بھیج دیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات