Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 16:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”لیکن اَبراہامؔ نے کہا، ’بیٹا، یاد کر کہ تو اَپنی زندگی میں اَچھّی چیزیں حاصل کر چُکاہے اَور اِسی طرح لعزؔر بُری چیزیں، لیکن اَب وہ یہاں آرام سے ہے اَور تُم تڑپ رہے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 ابرہامؔ نے کہا بیٹا! یاد کر کہ تُو اپنی زِندگی میں اپنی اچھّی چِیزیں لے چُکا اور اُسی طرح لعزر بُری چِیزیں لیکن اب وہ یہاں تسلّی پاتا ہے اور تُو تڑپتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 लेकिन इब्राहीम ने जवाब दिया, ‘बेटा, याद रख कि तुझे अपनी ज़िंदगी में बेहतरीन चीज़ें मिल चुकी हैं जबकि लाज़र को बदतरीन चीज़ें। लेकिन अब उसे आराम और तसल्ली मिल गई है जबकि तुझे अज़ियत।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 لیکن ابراہیم نے جواب دیا، ’بیٹا، یاد رکھ کہ تجھے اپنی زندگی میں بہترین چیزیں مل چکی ہیں جبکہ لعزر کو بدترین چیزیں۔ لیکن اب اُسے آرام اور تسلی مل گئی ہے جبکہ تجھے اذیت۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 16:25
25 حوالہ جات  

”مگر افسوس تُم پرجو دولتمند ہو، کیونکہ تُم اَپنی تسلّی پا چُکے ہو۔


تُم نہ تو دُنیا سے مَحَبّت رکھو اَور نہ دُنیا کی چیزوں سے، کیونکہ جو کویٔی دُنیا سے مَحَبّت رکھتا ہے اُس میں خُدا باپ کی مَحَبّت نہیں ہے۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے ہاتھ سے مُجھے اَیسے لوگوں سے بچائیں، اِس جہاں کے لوگوں سے جِن کا اجر اِسی زندگی میں ہے۔ آپ جنہیں عزیز رکھتے ہیں اُنہیں آسُودہ حال کرتے ہیں؛ اُن کی اَولاد سیر ہوتی ہے، اَور وہ اَپنے پوتوں کے لیٔے مال و دولت جمع کرکے چھوڑ جاتے ہیں۔


اِسی طرح اگر تمہارا پاؤں تمہارے لیٔے ٹھوکر کا باعث ہو تو، اُسے کاٹ ڈالو۔ کیونکہ تمہارا لنگڑا ہوکر زندگی میں داخل ہونا دونوں پاؤں کے ساتھ جہنّم کی آگ میں جانے سے بہتر ہے۔


اِس لیٔے کہ جِسمانی غرض خُدا کی عداوت کرتی ہے؛ وہ نہ تو خُدا کی شَریعت کے تابع ہے نہ ہو سکتی ہے۔


اُن کا اَنجام ہلاکت ہے، اُن کا پیٹ ہی اُن کا خُدا ہے، وہ اَپنی اُن باتوں پرجو شرم کا باعث ہیں فخر کرتے ہیں۔ اَور دُنیوی چیزوں کے خیال میں لگے رہتے ہیں۔


وہ شاگردوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے اَور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم رہو اَور فرماتے تھے، ”ہمیں خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیٔے بہت سِی مُصیبتوں کا سامنا کرنا لازِم ہے۔“


اَور گُناہ میں چند دِن لُطف اُٹھانے کی بجائے خُدا کی اُمّت کے ساتھ بدسلُوکی برداشت کرنا زِیادہ پسند کیا۔


تاکہ اِن مُصیبتوں کی وجہ سے کویٔی گھبرا نہ جائے۔ کیونکہ تُم خُود جانتے ہو کہ ہم پر مُصیبتوں کا آنا ضروُری ہے۔


مَیں نے جَواب دیا، ”اَے میرے آقا، یہ تو آپ کو ہی مَعلُوم ہے۔“ تَب اُس نے کہا، ”یہ وہ لوگ ہیں جو بڑی مُصیبت میں سے نکل کر آئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے جامے برّہ کے خُون میں دھوکر سفید کر لیٔے ہیں۔


”مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔“


جَب، اُس نے عالمِ اَرواح میں عذاب میں مُبتلا ہوکر، اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں تو دُور سے حضرت اَبراہامؔ کو دیکھا اَور یہ بھی کہ لعزؔر، اَبراہامؔ کے پاس میں ہے۔


ایک بھکاری آدمی جِس کا نام لعزؔر تھا، اُس کے پھاٹک پر پڑا رہتا تھا۔ اُس کا تمام جِسم پھوڑوں سے بھرا تھا۔


ٹھیک اُسی رات کَسدیوں کا بادشاہ بیلشضرؔ قتل کیا گیا۔


اَپنے دُکھ اَور بدحواسی کے عالَم میں یروشلیمؔ کو اَپنے تمام خزانے یاد آتے ہیں جو قدیم زمانہ میں اُس کی مِلکیّت تھے۔ جَب اُس کے لوگ دُشمنوں کے ہاتھ پڑے، تَب کویٔی اُس کا مددگار نہ ہُوا۔ اُس کے دُشمنوں نے اُس کی طرف دیکھا اَور اُس کی تباہی کا مذاق اُڑایا۔


اُن کی قبریں ہی اَبد تک اُن کے گھر، اَور پُشت در پُشت اُن کی قِیام گاہیں بنی رہیں گی، حالانکہ اُنہُوں نے مُلکوں کو اَپنے نام سے نامزد کیا تھا۔


پھر بھی اُن ہی نے اُن کے گھر نِعمتوں سے بھر دئیے، بدکاروں کے منصُوبے میری سمجھ سے باہر ہیں۔


اُن کی آنکھیں چربی سے پھُولی ہُوئی ہوتی ہیں؛ اَور اُن کے بُرے تصوّرات کی کویٔی حَد نہیں ہوتی۔


”میرے آقا،“ اُنہُوں نے کہا، ”ہمیں یاد ہے کہ اِس دھوکے باز نے اَپنے جیتے جی کہاتھا، ’میں تین دِن کے بعد زندہ ہو جاؤں گا۔‘


اَور اِن باتوں کے علاوہ، ہمارے اَور تمہارے درمیان ایک بڑا گڑھا واقع ہے تاکہ جو اُس پار تمہاری طرف جانا چاہیں، نہ جا سکیں اَورجو اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آ سکیں۔‘


تمہارا ٹوکرا اَور تمہاری کٹھوتی دونوں لعنتی ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات