Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 16:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ”پھر اَیسا ہُوا کہ وقت کے مُطابق بھکاری آدمی مَر گیا اَور فرشتے اُسے اُٹھاکر حضرت اَبراہامؔ کے پاس میں پہُنچا دئیے وہ اَمیر آدمی بھی مَرا اَور دفنایا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور اَیسا ہُؤا کہ وہ غرِیب مَر گیا اور فرِشتوں نے اُسے لے جا کر ابرہامؔ کی گود میں پُہنچا دِیا اور دَولت مند بھی مُؤا اور دفن ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 फिर ऐसा हुआ कि ग़रीब आदमी मर गया। फ़रिश्तों ने उसे उठाकर इब्राहीम की गोद में बिठा दिया। अमीर आदमी भी फ़ौत हुआ और दफ़नाया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 پھر ایسا ہوا کہ غریب آدمی مر گیا۔ فرشتوں نے اُسے اُٹھا کر ابراہیم کی گود میں بٹھا دیا۔ امیر آدمی بھی فوت ہوا اور دفنایا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 16:22
28 حوالہ جات  

وہ خُود ہمارے گُناہوں کو اَپنے بَدن پر لیٔے ہویٔے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے لیٔے مُردہ اَور راستبازی کے لیٔے زندہ ہو جایٔیں۔ اَور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ہے۔


پھر مَیں نے آسمان سے ایک آواز آتے سُنی، ”لِکھ! مُبارک ہیں وہ مُردے جو اَب سے خُداوؔند میں وفات پاتے ہیں۔“ ”بے شک،“ پاک رُوح فرماتا ہے، ”کیونکہ وہ اَپنی محنت و مشقّت سے آرام پائیں گے، کیونکہ اُن کے اعمال اُن کے ساتھ جایٔیں گے۔“


کیونکہ سُورج طُلوع ہوتے ہی سخت دھوپ لگتی ہے اَور پَودے کو سُکھا دیتی ہے۔ اَور اُس کا پھُول جھڑ جاتا ہے اَور اُس کی تمام خُوبصُورتی ختم ہو جاتی ہے۔ اِسی طرح دولتمند کی زندگی بھی اُس کے کاروبار کے دَوران فنا ہو جایٔےگی۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


اُن میں سے ایک، شاگرد جِس سے یِسوعؔ مَحَبّت رکھتے تھے، دسترخوان پر اُن کے نزدیک ہی جھُکا بیٹھا تھا۔


آدمی اگر ساری دُنیا حاصل کر لے، مگر اَپنی جان کا نُقصان اُٹھائے اُسے کیا فائدہ ہوگا؟


پھر بھی مَیں نے دیکھا کہ وہ بدکار اُس شہر میں جہاں اُنہُوں نے یہ سَب کیا تھا عزّت سے دفنائے گیٔے ہیں اَورجو پاک مقام کو آتے جاتے رہتے تھے، فراموش کر دئیے گیٔے ہیں۔ یہ بھی باطِل ہے۔


کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟


اَور حُضُور اَپنے فرشتوں کو نرسنگے کی تیز آواز کے ساتھ بھیجیں گے اَور وہ اَپنے برگُزیدہ لوگوں کو چاروں طرف سے یعنی آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک جمع کریں گے۔


”خبردار! اِن چُھوٹوں میں سے کسی کو ناچیز نہ سمجھنا کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آسمان پر اِن کے فرشتے ہر وقت میرے آسمانی باپ کا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں۔


وہ اَپنے سال خُوشحالی میں گزارتے ہیں، اَور اِطمینان سے پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


جِس طرح فرزند خُون اَور گوشت والے اِنسان ہیں تو یِسوعؔ بھی خُود اُن کی مانند خُون اَور گوشت میں شریک ہو گیٔے تاکہ اَپنی موت کے وسیلہ سے اُسے یعنی اِبلیس کو جسے موت پر قُدرت حاصل تھی اُس کے اِس قُوّت کو نِیست کر دے۔


پطرس نے مُڑ کر دیکھا کہ یِسوعؔ کا عزیز شاگرد اُن کے پیچھے پیچھے چلا آ رہاہے۔ (یہی وہ شاگرد تھا جِس نے شام کے کھانے کے وقت یِسوعؔ کی طرف جُھک کر پُوچھا تھا، ”اَے خُداوؔند، وہ کون ہے جو آپ کو پکڑوائے گا؟“)


”مگر خُدا نے اُس سے کہا، ’اَے نادان! اِسی رات تیری جان تُجھ سے طلب کرلی جائے گی۔ پس جو کُچھ تُونے جمع کیا ہے وہ کس کے کام آئے گا؟‘


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ بہت سے لوگ مشرق اَور مغرب سے آکر حضرت اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کے ساتھ آسمان کی بادشاہی کی ضیافت میں شریک ہوں گے۔


کہ تُم یہاں کیا کر رہاہے اَور تُجھے کس نے اِجازت دی اَپنے لیٔے یہاں قبر تراشے، بُلندی پر اَپنی قبر کھدوائے اَور چٹّان میں اَپنے لیٔے آرامگاہ بنوائے؟


مُختلف قوموں کے تمام بادشاہ اَپنی اَپنی قبر میں نہایت شان سے سو رہے ہیں۔


وہ چاہت رکھتا تھا کہ اَمیر آدمی کی میز سے گِرے ہویٔے ٹُکڑوں سے ہی اَپنا پیٹ بھر لے۔ اُس کی اَیسی حالت تھی کہ کُتّے بھی آکر اُس کے پھوڑے کو چاٹتے تھے۔


خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا، لیکن اِس واحد خُدا نے جو باپ کے سَب سے نزدیک ہے، اُنہُوں نے ہی باپ کو ظاہر کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات