Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 15:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 لیکن ہمیں خُوشی منانا اَور شادمان ہونا مُناسب تھا کیونکہ تیرا یہ بھایٔی جو مَر چُکاتھا اَور اَب زندہ ہو گیا ہے؛ اَور کھو گیا تھا اَور اَب مِل گیا ہے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 لیکن خُوشی منانا اور شادمان ہونا مُناسِب تھا کیونکہ تیرا یہ بھائی مُردہ تھا۔ اب زِندہ ہُؤا کھویا ہُؤا تھا۔ اب مِلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 लेकिन अब ज़रूरी था कि हम जशन मनाएँ और ख़ुश हों। क्योंकि आपका यह भाई जो मुरदा था अब ज़िंदा हो गया है, जो गुम हो गया था अब मिल गया है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 لیکن اب ضروری تھا کہ ہم جشن منائیں اور خوش ہوں۔ کیونکہ آپ کا یہ بھائی جو مُردہ تھا اب زندہ ہو گیا ہے، جو گم ہو گیا تھا اب مل گیا ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




لوقا 15:32
13 حوالہ جات  

کیونکہ میرا بیٹا جو مَر چُکاتھا، اَب وہ زندہ ہو گیا ہے، کھو گیا تھا، اَب مِلا ہے۔‘ پس سبھی خُوشی منانے لگے۔


اَور وہ جِن کا یَاہوِہ نے فدیہ دیا ہے لَوٹیں گے۔ اَور گاتے ہُوئے صِیّونؔ میں داخل ہوں گے؛ اَبدی خُوشی اُن کے سَر کا تاج ہوگی۔ وہ خُوشی اَور شادمانی پائیں گے، اَور غم و آہ کافُور ہو جایٔیں گے۔


مُجھے خُوشی اَور مسرّت کی خبر سُننے دیں؛ جو ہڈّیاں آپ نے کُچل دی ہیں وہ شاد ہُوں۔


خواہ ہر آدمی جھُوٹا نکلے، خُدا سچّا ہی ٹھہرے گا جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”تُم اَپنی باتوں میں راستباز ٹھہرو اَور اَپنے اِنصاف میں حق بجانب ثابت ہو۔“


دانشمند کون ہے؟ وُہی اُن چیزوں کو سمجھ پایٔےگا۔ دُور اَندیش کون ہے؟ وُہی اُنہیں جان لے گا۔ کیونکہ یَاہوِہ کی راہیں راست ہیں؛ اَور راستباز اُن پر چلتے ہیں، لیکن باغی اُن میں ٹھوکر کھاتے ہیں۔


اَب ہم جانتے ہیں کہ شَریعت جو کچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شَریعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر مُنہ بندہو جائے اَور ساری دُنیا خُدا کے سامنے سزا کی مُستحق ٹھہرے۔


اِبن آدمؔ کھاتے پیتے آیا، اَور تُم کہتے ہو کہ دیکھو، ’یہ کھاؤ اَور شرابی آدمی، محصُول لینے والوں اَور گُنہگاروں کا یار ہے۔‘


” ’میرے بیٹے،‘ باپ نے اُس سے کہا، ’تو ہمیشہ میرے پاس ہے اَور میرا جو کُچھ بھی ہے سَب تیرا ہی ہے۔


کیونکہ جَب اِسرائیلیوں کا خارج ہو جانا دُنیا سے خُدا کے صُلح کا باعث بَن گیا تو اُن کی قبُولیّت مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سِوا اَور کیا ہوگی؟


کیونکہ اِبن آدمؔ کھویٔے ہُوئے لوگوں کو ڈھونڈنے اَور نَجات دینے آیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات