Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 15:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 پس وہ اُٹھا اَور اَپنے باپ کے پاس چل دیا۔ ”لیکن ابھی وہ کافی دُور ہی تھا، کہ اُس کے باپ نے اُسے دیکھ لیا اَور اُس کے باپ کو اُس پر بڑا ترس آیا؛ اَور اَپنے بیٹے کی طرف دَوڑکر، اُسے گلے لگا لیا اَور خُوب چُوما۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 پس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو ترس آیا اور دَوڑ کر اُس کو گلے لگا لِیا اور چُوما۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 फिर वह उठकर अपने बाप के पास वापस चला गया। लेकिन वह घर से अभी दूर ही था कि उसके बाप ने उसे देख लिया। उसे तरस आया और वह भागकर बेटे के पास आया और गले लगाकर उसे बोसा दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 پھر وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس واپس چلا گیا۔ لیکن وہ گھر سے ابھی دُور ہی تھا کہ اُس کے باپ نے اُسے دیکھ لیا۔ اُسے ترس آیا اور وہ بھاگ کر بیٹے کے پاس آیا اور گلے لگا کر اُسے بوسہ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 15:20
22 حوالہ جات  

اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں، اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔


لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں، جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔


مگر تُم جو پہلے خُدا سے بہت دُور تھے، اَب المسیح یِسوعؔ میں ہوکر المسیح کے خُون کے وسیلہ سے نزدیک ہو گیٔے ہو۔


”کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟ خواہ وہ بھُول جائے، پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا!


لیکن عیسَوؔ دَوڑکر اَپنے بھایٔی یعقوب سے مِلنے کو دَوڑے اَور اُن سے بغل گیر ہوکر یعقوب کو چُوما اَور وہ دونوں رو پڑے۔


جَب المسیح تشریف لائے اَور اُن غَیریہُودیوں کو جو المسیح سے دُور تھے اَور اُن یہُودیوں کو جو خُدا کے نزدیک تھے، دونوں کو صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی۔


کیا اِفرائیمؔ میرا پیارا بیٹا نہیں ہے؟ کیا وہ میرا پسندیدہ فرزند نہیں ہے؟ حالانکہ میں اکثر اُس کے خِلاف بولتا ہُوں، پھر بھی اُسے پُورے دِل سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے میرا دِل اُس کے لیٔے بیتاب رہتاہے؛ اِس لئے میرا دِل اُس کے لئے شفقت سے بھرا ہُواہے۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


میں اُس کی راہوں سے واقف ہُوں لیکن مَیں اُسے شفا بخشوں گا؛ میں اُس کی رہبری کروں گا اَور اِسرائیل کے غم خواروں کو دِلاسا دوں گا۔


یُوسیفؔ نے اَپنا رتھ تیّار کروایا اَور اَپنے باپ اِسرائیل سے مِلنے کے لیٔے گوشینؔ کی طرف روانہ ہُوئے۔ جوں ہی یُوسیفؔ نے اَپنے باپ کو دیکھا وہ اُن سے بغل گیر ہوکر بڑی دیر تک روتے رہے۔


پھر وہ اَپنے بھایٔی بِنیامین کو اَپنی باہوں میں لے کر روئے اَور بِنیامین بھی اُن کے گلے لگ کر رو دیا۔


وہ سَب بہت روئے اَور گلے مِل کر پَولُسؔ کے بوسے لیٔے۔


اِس لیٔے یہ وعدہ تُم سے اَور تمہاری اَولاد سے ہے اَور اُن سَب سے بھی ہے جو اُس سے دُور ہیں جنہیں خُداوؔند ہمارا خُدا اَپنے پاس بُلائے گا۔“


اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔


پس یُوآبؔ بادشاہ کے پاس گیا اَور اُسے یہ بات بتایٔی۔ تَب بادشاہ نے اَبشالومؔ کو طلب کیا۔ وہ آیا اَور بادشاہ کے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر جھُکا اَور بادشاہ نے اَبشالومؔ کا مُنہ چُوم لیا۔


اَب تو میں اِس لائق بھی نہیں رہا کہ تیرا بیٹا کہلا سکوں؛ مُجھے بھی اَپنے مزدُوروں میں شامل کر لے۔‘


”بیٹے نے اَپنے باپ سے کہا، ’اَے باپ! میں آسمانی خُدا کی نظر میں اَور آپ کی نظر میں گُنہگار ہُوں، اَب تو میں اِس لائق بھی نہیں رہا کہ آپ کا بیٹا کہلا سکوں۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات