Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 15:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ”تَب وہ ہوش میں آیا، اَور کہنے لگا، ’میرے باپ کے مزدُوروں کو ضروُرت سے بھی زِیادہ کھانا ملتا ہے لیکن مَیں یہاں بھُوک کی وجہ سے مَر رہا ہُوں!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 پِھر اُس نے ہوش میں آ کر کہا میرے باپ کے بُہت سے مزدُوروں کو اِفراط سے روٹی مِلتی ہے اور مَیں یہاں بُھوکا مَر رہا ہُوں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 फिर वह होश में आया। वह कहने लगा, मेरे बाप के कितने मज़दूरों को कसरत से खाना मिलता है जबकि मैं यहाँ भूका मर रहा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 پھر وہ ہوش میں آیا۔ وہ کہنے لگا، ’میرے باپ کے کتنے مزدوروں کو کثرت سے کھانا ملتا ہے جبکہ مَیں یہاں بھوکا مر رہا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 15:17
19 حوالہ جات  

چونکہ وہ اَپنے تمام گُناہوں پر غور کرکے اُن سے باز آتا ہے اِس لیٔے وہ یقیناً زندہ رہے گا۔ وہ مَرے گا نہیں۔


اِسی لیٔے کہا گیا ہے: ”اَے سونے والو جاگو، اَور مُردوں میں سے جی اُٹھو، تو المسیح کا نُور تُم پر چمکے گا۔“


بھٹک جانے کے بعد، مَیں نے تَوبہ کی؛ اَور جَب مَیں سمجھ گیا، تو مَیں نے اَپنی چھاتی پیٹی۔ میں شرمندہ اَور پشیمان ہُوا کیونکہ مَیں نے اَپنی جَوانی کی ملامت اُٹھائی تھی۔‘


یہ باتیں سُن کر اُن کے دِلوں پر چوٹ لگی، تَب اُنہُوں نے پطرس اَور دُوسرے رسولوں سے کہا، ”اَے بھائیو، ہم کیا کریں؟“


جَب، اُس نے عالمِ اَرواح میں عذاب میں مُبتلا ہوکر، اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں تو دُور سے حضرت اَبراہامؔ کو دیکھا اَور یہ بھی کہ لعزؔر، اَبراہامؔ کے پاس میں ہے۔


لوگ اِس ماجرے کو دیکھنے نکلے اَور یِسوعؔ کے پاس آئے۔ جَب اُنہُوں نے اُس آدمی کو جِس میں سے بدرُوحیں نکلی تھیں، کپڑے پہنے اَور ہوش میں یِسوعؔ کے پاؤں کے پاس بیٹھے دیکھا تو خوفزدہ رہ گیٔے۔


اَپنے دُکھ اَور بدحواسی کے عالَم میں یروشلیمؔ کو اَپنے تمام خزانے یاد آتے ہیں جو قدیم زمانہ میں اُس کی مِلکیّت تھے۔ جَب اُس کے لوگ دُشمنوں کے ہاتھ پڑے، تَب کویٔی اُس کا مددگار نہ ہُوا۔ اُس کے دُشمنوں نے اُس کی طرف دیکھا اَور اُس کی تباہی کا مذاق اُڑایا۔


وہ بُرائی جو دُنیا کی ساری چیزوں میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ ایک ہی حادثہ سَب پر گزرتا ہے۔ علاوہ ازیں بنی آدمؔ کے دِل بدی سے اَور اُن کے سینے عمر بھر دیوانگی سے بھرے رہتے ہیں اَور اُس کے بعد وہ مَر جاتے ہیں۔


جِس طرح کویٔی جاگ اُٹھنے کے بعد خواب کو وہم قرار دیتاہے، اَے خُداوؔند، وَیسے ہی جَب آپ اُٹھیں گے، تو اُن کی صورتیں حقیر جانی جایٔیں گی۔


مَیں نے اَپنی روِشوں پر غور کیا اَور اَپنے قدم آپ کی شہادتوں کی جانِب موڑ دئیے۔


اَور اَپنے عاشقوں کا تعاقب کرےگی لیکن اُن سے جا نہ ملے گی؛ وہ اُنہیں ڈھونڈے گی لیکن نہ پایٔے گی۔ تَب وہ کہےگی، مَیں اَپنے خَاوند کے پاس واپس چلی جاؤں گی جَیسے پہلے اُس کے پاس تھی، کیونکہ تَب مَیں آج سے بہتر حالت میں تھی۔


وہاں وہ اُن پھلیوں سے جنہیں سُؤر کھاتے تھے، اَپنا پیٹ بھرنا چاہتا تھا لیکن کویٔی اُسے پھلیاں بھی کھانے کو نہیں دیتا تھا۔


پطرس کے حواس دُرست ہویٔے تو وہ کہنے لگے، ”اَب مُجھے پُورا یقین ہو گیا کہ خُداوؔند نے اَپنے فرشتہ کو بھیج کر مُجھے ہیرودیسؔ کے پنجہ سے چھُڑا لیا اَور یُوں یہُودیوں کے اِرادہ کو ناکام کر دیا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات