Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 12:58 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

58 جَب تو اَپنے دُشمن کے ساتھ مُنصِف کے پاس راستہ میں جا رہاہے تو راستہ ہی میں اُس سے چھُٹکارا حاصل کر لے، کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ تُجھے مُنصِف کے حوالے کر دے اَور مُنصِف تُجھے سپاہی کے سُپرد کر دے اَور سپاہی تُجھے قَیدخانہ میں ڈال دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

58 جب تُو اپنے مُدّعی کے ساتھ حاکِم کے پاس جا رہا ہے تو راہ میں کوشِش کر کہ اُس سے چُھوٹ جائے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تُجھ کو مُنصِف کے پاس کھینچ لے جائے اور مُنصِف تُجھ کو سِپاہی کے حوالہ کرے اور سِپاہی تُجھے قَید میں ڈالے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

58 फ़र्ज़ करो कि किसी ने तुझ पर मुक़दमा चलाया है। अगर ऐसा हो तो पूरी कोशिश कर कि कचहरी में पहुँचने से पहले पहले मामला हल करके मुख़ालिफ़ से फ़ारिग़ हो जाए। ऐसा न हो कि वह तुझको जज के सामने घसीटकर ले जाए, जज तुझे पुलिस अफ़सर के हवाले करे और पुलिस अफ़सर तुझे जेल में डाल दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

58 فرض کرو کہ کسی نے تجھ پر مقدمہ چلایا ہے۔ اگر ایسا ہو تو پوری کوشش کر کہ کچہری میں پہنچنے سے پہلے پہلے معاملہ حل کر کے مخالف سے فارغ ہو جائے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ تجھ کو جج کے سامنے گھسیٹ کر لے جائے، جج تجھے پولیس افسر کے حوالے کرے اور پولیس افسر تجھے جیل میں ڈال دے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 12:58
20 حوالہ جات  

”لیکن اُس نے ایک نہ سُنی اَور اُس کو قَیدخانہ میں ڈال دیا تاکہ قرض اَدا کرنے تک وہیں رہے۔


جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔


کیونکہ خُدا فرماتے ہیں، ”مَیں نے قبُولیّت کے وقت تیری سُن لی، اَور نَجات کے دِن تیری مدد کی۔“ دیکھو! قبُولیّت کا وقت یہی ہے اَور نَجات کا دِن آج ہی ہے۔


”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


لہٰذا ہر دیندار، آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛ جَب زور کا سیلاب آئے گا، تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔


وہاں ایک راستباز آدمی اُن کے ساتھ بحث کر سَکتا ہے، اَور مَیں اَپنے مُنصِف کے ہاتھ سے ہمیشہ کے لیٔے رِہائی پاؤں گا۔


”خُدا کی اِطاعت کر اَور اُن کے ساتھ سلامتی سے رہو؛ اِس سے تمہارے پاس خُوشحالی آئے گی۔


جَب ہزار بَرس پُورے ہو چُکیں گے تو شیطان اَپنی قَید سے رہا کر دیا جائے گا۔


اَور المسیح نے اَپنے رُوحانی وُجُود میں جا کر اُن قَیدی رُوحوں میں مُنادی کی۔


لہٰذا میں پُوری کوشش کروں گا کہ میرے اِنتقال کے بعد بھی تُم اِن باتوں کو ہمیشہ یاد رکھ سکو۔


عزیز دوستوں! جَب مَیں تُمہیں اُس نَجات کے بارے میں لکھنے کا بےحد مُشتاق تھا جِس میں ہم سَب شامل ہیں تو مَیں نے تُمہیں یہ نصیحت لِکھنا ضروُری سمجھا تاکہ تُم اُس ایمان کے لیٔے پُوری جدّوجہد کرو جو خُدا کے مُقدّسین کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لیٔے سونپا گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات