Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 12:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”دوستوں، میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں اَور اُس کے بعد اَور کُچھ نہیں کر سکتے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مگر تُم دوستوں سے مَیں کہتا ہُوں کہ اُن سے نہ ڈرو جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور اُس کے بعد اَور کُچھ نہیں کر سکتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मेरे अज़ीज़ो, उनसे मत डरना जो सिर्फ़ जिस्म को क़त्ल करते हैं और मज़ीद नुक़सान नहीं पहुँचा सकते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 میرے عزیزو، اُن سے مت ڈرنا جو صرف جسم کو قتل کرتے ہیں اور مزید نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 12:4
20 حوالہ جات  

اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔


تُم اُن لوگوں سے خوف نہ کھاؤ کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور مَیں تُمہیں محفوظ رکھوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو مَیں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔


اَور یہ بھی کہ تُم کسی بات میں بھی اَپنے مُخالفوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ یہ اُن کے لیٔے تو ہلاکت کا، لیکن تمہارے لیٔے نَجات کا نِشان ہے اَور یہ خُدا کی طرف سے ہے۔


اَور اگر تُم راستبازی کی خاطِر دُکھ بھی اُٹھاؤ تو تُم مُبارک ہو۔ ”اُن کی دھمکیوں سے مت ڈرو؛ اَور نہ ہی گھبراؤ۔“


اَور یُوں کِتاب مُقدّس کی یہ بات پُوری ہویٔی، ”حضرت اَبراہامؔ خُدا پر ایمان لایٔے اَور یہ اُن کے واسطے راستبازی شُمار کیا گیا،“ اَور وہ خُدا کے خلیل کہلائے۔


لیکن، میری جان میرے لیٔے کویٔی قدر و قیمت نہیں رکھتی؛ میں تو بس یہ چاہتا ہُوں کہ میری دَوڑ پُوری ہو جائے اَور مَیں خُدا کے فضل کی خُوشخبری سُنانے کا کام جو خُداوؔند یِسوعؔ نے مُجھے دیا ہے کو پُوری صداقت سے کرلُوں۔


اَور تُم اَے آدَمزاد اُن کا یا اُن کی باتوں کا خوف نہ کرنا حالانکہ تُو جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے گھِرا ہُواہے اَور بِچھُّوؤں کے درمیان رہتاہے پھر بھی تُو نہ ڈرنا حالانکہ وہ ایک ضِدّی قوم ہیں تو بھی تُو اُن کی باتوں سے یا خُود اُن سے مت ڈرنا۔


جَب اُنہُوں نے پطرس اَور یُوحنّا کی دِلیری دیکھی اَور اُنہیں مَعلُوم ہُوا کہ وہ اَن پڑھ، مَعمولی آدمی ہیں، تو بہت حیران ہویٔے اَور تَب اُنہُوں نے جان لیا کہ یہ آدمی یِسوعؔ کے ساتھ رہ چُکے ہیں۔


”لہٰذا تُم اَپنی کمر کس لو، اَور اُٹھ کرجو حُکم مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، وہ اُنہیں سُنا۔ تُو اُن سے گھبرا نہ جانا ورنہ مَیں تُجھے اُن کے سامنے ڈرا دُوں گا۔ اُن سے نہ گھبراؤ


”پر تُم، اَے اِسرائیل، میرے خادِم، اَے یعقوب، جسے مَیں نے چُنا، میرے دوست اَبراہامؔ کی نَسل سے ہے،


اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، اَب مَیں اَپنے باغ میں داخل ہو گیا ہُوں؛ مَیں نے اَپنا مُر اَپنے بلسان سمیت جمع کر لیا ہے۔ مَیں نے اَپنا شہد سمیت چھتّہ بھی کھا لیا ہے؛ مَیں نے اَپنی مَے اَور اَپنا دُودھ پی لیا ہے۔ اَے دوستوں! کھاؤ اَور پیو؛ اَے عزیزوں! مَحَبّت کے نشے میں چور ہو جاؤ۔


اُس کی باتیں میٹھی ہیں؛ غرض وہ ہر لحاظ سے لطیف ہے۔ اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، یہ ہے میرا محبُوب، میرا رفیق۔


اِنسان کا خوف پھندا ثابت ہو سَکتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر اِعتقاد رکھتا ہے، محفوظ رہے گا۔


کیونکہ وہ کَسدیوں سے ڈرتے تھے؛ کیونکہ اِشمعیل بِن نتنیاہؔ نے گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ کو قتل کر دیا تھا جسے شاہِ بابیل نے مُلک پر حاکم مُقرّر کیا تھا۔


اِس سے زِیادہ مَحَبّت کویٔی نہیں کرتا: اَپنی جان اَپنے دوستوں کے لیٔے قُربان کر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات