لوقا 11:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ42 ”مگر اَے فریسیوں، تُم پر افسوس، تُم پودینہ، سَداب اَور سبزی ترکاری کا دسواں حِصّہ تو خُدا کو دیتے ہو لیکن دُوسری طرف اِنصاف کرنے سے اَور خُدا کی مَحَبّت سے غافل رہتے ہو۔ لازِم تُو یہ تھا کہ تُم پہلے والے کو بغیر چھوڑے پُورا کرتے اَور بعد والے کو بھی عَمل میں لاتے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس42 لیکن اَے فریسیو تُم پر افسوس! کہ پودِینے اور سُداب اور ہر ایک ترکاری پر دَہ یکی دیتے ہو اور اِنصاف اور خُدا کی مُحبّت سے غافِل رہتے ہو۔ لازِم تھا کہ یہ بھی کرتے اور وہ بھی نہ چھوڑتے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस42 फ़रीसियो, तुम पर अफ़सोस! क्योंकि एक तरफ़ तुम पौदीना, सदाब और बाग़ की हर क़िस्म की तरकारी का दसवाँ हिस्सा अल्लाह के लिए मख़सूस करते हो, लेकिन दूसरी तरफ़ तुम इनसाफ़ और अल्लाह की मुहब्बत को नज़रंदाज़ करते हो। लाज़िम है कि तुम यह काम भी करो और पहला भी न छोड़ो। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن42 فریسیو، تم پر افسوس! کیونکہ ایک طرف تم پودینہ، سداب اور باغ کی ہر قسم کی ترکاری کا دسواں حصہ اللہ کے لئے مخصوص کرتے ہو، لیکن دوسری طرف تم انصاف اور اللہ کی محبت کو نظرانداز کرتے ہو۔ لازم ہے کہ تم یہ کام بھی کرو اور پہلا بھی نہ چھوڑو۔ باب دیکھیں |
”ایک بیٹا اَپنے باپ کی عزّت کرتا ہے اَور غُلام اَپنے آقا کا اِحترام کرتا ہے۔ اگر مَیں باپ ہُوں تو میری عزّت کہاں ہے؟ اگر مَیں آقا ہُوں تو میرا خوف کہاں ہے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”اَے کاہِنوں تُم ہی ہو، جو میرے نام کی تحقیر کرتے ہو۔ ”پھر بھی تُم کہتے ہو، ’ہم نے کس بات میں تمہارے نام کی تحقیر کی؟‘
”نیز ہم اَپنے پسے ہُوئے آٹے کو، اَپنے پہلے اناج کی نذروں کو، اَپنے درختوں کے پہلے پھلوں کو، اَپنی نئی مَے اَور تیل میں سے پہلے پھل کو اَپنے خُدا کے گھر کے خزانوں کے لیٔے کاہِنوں کے پاس لائیں گے اَور اَپنی فصلوں کا دسواں حِصّہ لیویوں کو دیں گے کیونکہ لیوی ہی ہر ایک شہر میں جہاں ہم کاشتکاری کرتے ہیں کھیت کی دہ یکی جمع کرتے ہیں۔