Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 10:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور تو اَے کَفرنحُومؔ، کیا تو آسمان تک بُلند کیا جائے گا؟ ہرگز نہیں، بَلکہ تو عالمِ اَرواح میں اُتار دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور اَے کَفرؔنحُوم کیا تُو آسمان تک بُلند کِیا جائے گا؟ نہیں بلکہ تُو عالمِ ارواح میں اُتارا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 और तू ऐ कफ़र्नहूम, क्या तुझे आसमान तक सरफ़राज़ किया जाएगा? हरगिज़ नहीं, बल्कि तू उतरता उतरता पाताल तक पहुँचेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اور تُو اے کفرنحوم، کیا تجھے آسمان تک سرفراز کیا جائے گا؟ ہرگز نہیں، بلکہ تُو اُترتا اُترتا پاتال تک پہنچے گا۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 10:15
20 حوالہ جات  

اَور ناصرتؔ کو چھوڑکر، کَفرنحُومؔ میں جا کر رہنے لگے جو جھیل کے کنارے زبُولُون اَور نفتالی کے علاقہ میں ہے۔


کیونکہ جَب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرشتوں کو نہیں بخشا بَلکہ جہنّم میں بھیج کر تاریکی کی زنجیروں میں جکڑ دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حِراست میں رہیں۔


”جَب تُم اَبراہامؔ، اِصحاقؔ، یعقوب اَور سَب نبیوں کو خُدا کی بادشاہی میں شریک دیکھوگے اَور خُود کو باہر نکالے ہویٔے پاؤگے تو روتے اَور دانت پیستے رہ جاؤگے۔


اَور تُو اَے کَفرنحُومؔ، کیا تو آسمان تک بُلند کیا جائے گا؟ ہرگز نہیں، بَلکہ تُو عالمِ اَرواح میں اُتار دیا جائے گا۔ کیونکہ یہ معجزے جو تُجھ میں دِکھائے گیٔے اگر سدُومؔ میں دِکھائے جاتے تو وہ آج کے دِن تک قائِم رہتا۔


اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر پرواز کرو اَور سِتاروں پر اَپنا گھونسلہ تعمیر کرو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے اُتاروں گا۔


کیا وہ دُوسرے نامختون سپاہیوں کے ساتھ نہیں پڑے ہُوئے ہیں جو مارے گیٔے اَور اَپنے اسلحہ جنگ کے ساتھ قبر میں چلے گیٔے اَور جِن کی تلواریں اُن کے سَروں کے نیچے رکھی گئی تھیں اَور اُن کے ڈھالیں اُن کی ہڈّیوں پر پڑی ہیں حالانکہ اُن سپاہیوں کی دہشت زندوں کی سرزمین میں پھیلی ہُوئی تھی۔


وہ تلوار سے مارے ہوؤں کے درمیان گریں گے۔ تلوار کھینچی گئی ہے۔ اُسے اَپنی تمام گِروہ کے ساتھ گھسیٹ لیا جانے دو۔


”اَے آدمؔ زاد، مِصر کے گِروہ کے لیٔے ماتم کر اَور اُسے اَور زورآور قوموں کی بیٹیوں کو گڑھے میں اُتر جانے والوں کے ساتھ زمین میں دفن کر دے۔


” ’شان و شوکت اَور عظمت و جلال میں عدنؔ کے کِن درختوں کا تیرے ساتھ موازنہ کیا جا سَکتا ہے؟ لیکن تُو بھی عدنؔ کے اَور درختوں کے ساتھ زمین میں اُتارا جائے گا اَور وہاں تُو تلوار سے مارے ہُوئے نامختونوں کے ساتھ پڑا رہے گا۔ ” ’یہی فَرعوہؔ اَور اُس کے تمام گِروہ کا اَنجام ہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔‘ “


تَب مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں اُتر جاتے ہیں عہدِ عتیق کے لوگوں کے پاس نیچے اُتاروں گا۔ مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں چلے جاتے ہیں زمین کے نیچے اَیسا بساؤں گا جَیسے کویٔی قدیم کھنڈروں میں رہتا ہو۔ اَور وہاں سے تُو لَوٹ نہ پایٔےگا، نہ زندوں کے مُلک میں اَپنی جگہ لے پایٔےگا۔


خواہ بابیل آسمان تک پہُنچ جائے اَور اَپنے اُونچے قلعوں کو مُستحکم کر لے، تو بھی مَیں اُس کے خِلاف غارت گِر بھیجوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


چنانچہ پاتال کی بھُوک بڑھ گئی ہے اَور اُس نے اَپنا مُنہ خُوب کھول رکھا ہے؛ اَور اُن کے اُمرا و عوام اَور اُن کے تمام جھگڑے کرنے والوں اَور جَشن منانے والوں کے ساتھ اُتریں گے۔


ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “


پھر اُنہُوں نے کہا، ”آؤ، ہم اَپنے لیٔے ایک شہر بسائیں اَور اُس میں ایک اَیسا بُرج تعمیر کریں جِس کی چوٹی آسمان تک جا پہُنچے، تاکہ ہمارا نام مشہُور ہو اَور ہم تمام رُوئے زمین پر تِتّر بِتّر نہ ہوں۔“


جَب، اُس نے عالمِ اَرواح میں عذاب میں مُبتلا ہوکر، اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں تو دُور سے حضرت اَبراہامؔ کو دیکھا اَور یہ بھی کہ لعزؔر، اَبراہامؔ کے پاس میں ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات