اَور اُنہُوں نے اَپنے باپ داویؔد کے فرمان کے مُطابق کاہِنوں کے فریقوں کو اُن کے کاموں پر اَور لیویوں کو حَمد و سِتائش میں پیشوائی کرنے کے اَور ہر روز کے فرض کے مُطابق کاہِنوں کی مدد کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا۔ اُنہُوں نے دربانوں کو بھی اُن کے فریقوں کے مُطابق مُختلف پھاٹکوں پر مُقرّر کیا کیونکہ مَرد خُدا داویؔد نے اَیسا ہی حُکم دیا تھا۔
