Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 1:76 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

76 ”اَور اَے میرے بچّے، تُو خُداتعالیٰ کا نبی کہلائے گا؛ کیونکہ تُم خُداوؔند کے آگے آگے چل کر اُن کی راہ تیّار کروگے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

76 اور اَے لڑکے تُو خُدا تعالےٰ کا نبی کہلائے گا کیونکہ تُو خُداوند کی راہیں تیّار کرنے کو اُس کے آگے آگے چلے گا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

76 और तू, मेरे बच्चे, अल्लाह तआला का नबी कहलाएगा। क्योंकि तू ख़ुदावंद के आगे आगे उसके रास्ते तैयार करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

76 اور تُو، میرے بچے، اللہ تعالیٰ کا نبی کہلائے گا۔ کیونکہ تُو خداوند کے آگے آگے اُس کے راستے تیار کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 1:76
22 حوالہ جات  

دیکھو مَیں اَپنا پیغمبر اَپنے آگے بھیج رہا ہُوں۔ جو میرے آنے سے پہلے میری راہ تیّار کرےگا۔ تَب خُداوؔند جِس کے تُم طالب ہو وہ اَچانک اَپنی بیت المُقدّس میں تشریف لے آئیں گے۔ ہاں عہد کا پیغمبر جِس کے تُم آرزُومند ہو، آ جائے گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


حضرت یُوحنّا نے یَشعیاہ نبی کے الفاظ میں جَواب دیا، ”میں بیابان میں پُکارنے والے کی آواز ہُوں، ’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو۔‘ “


اَور ہیرودیسؔ، یُوحنّا کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن عوام سے ڈرتا تھا کیونکہ وہ یُوحنّا کو نبی مانتے تھے۔


یُوحنّا وُہی شخص ہیں جِن کے بارے میں یَشعیاہ نبی کی مَعرفت یُوں بَیان کیا گیا تھا: ”بیابان میں کویٔی پُکار رہاہے، ’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو، اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔‘ “


اُس لڑکی نے پَولُسؔ کا اَور ہمارا پیچھا کرنا شروع کر دیا اَور چِلّا چِلّاکر کہنے لگی، ”یہ لوگ خُداتعالیٰ کے خادِم ہیں جو تُمہیں نَجات کا راستہ بتاتے ہیں۔“


فرشتہ نے جَواب دیا، ”پاک رُوح آپ پر نازل ہوگا، اَور خُداتعالیٰ کی قُدرت آپ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیٔے وہ قُدُّوس جو پیدا ہونے والے ہیں، خُدا کا بیٹا کہلایٔیں گے۔


وہ عظیم ہوں گے اَور خُداتعالیٰ کا بیٹا کہلایٔیں گے۔ خُداوؔند خُدا اُن کے باپ حضرت داویؔد کا تخت اُنہیں دے گا،


اَور اگر کہیں، ’اِنسان کی طرف سے‘ “ (تو عوام کا خوف تھا، کیونکہ وہ حضرت یُوحنّا کو واقعی نبی مانتے تھے۔)


تُم خُود گواہ ہو کہ مَیں نے کہاتھا کہ، ’میں المسیح نہیں بَلکہ اُن سے پہلے بھیجا گیا ہُوں۔‘


وہ میرے بعد آنے والا ہے، اَور مَیں اِس لائق بھی نہیں کہ اُن کے جُوتوں کے تسمے بھی کھول سکوں۔“


مگر تُم اَپنے دُشمنوں سے مَحَبّت رکھو، اُن کا بھلا کرو، قرض دو اَور اُس کے وصول پانے کی اُمّید نہ رکھو، تو تمہارا اجر بڑا ہوگا اَور تُم خُداتعالیٰ کے بیٹے ٹھہروگے کیونکہ وہ ناشُکروں اَور بدکاروں پر بھی مہربان ہے۔


لیکن اگر ہم کہیں، ’اِنسان کی طرف سے تھا‘ تو ہمیں عوام کا ڈر ہے کیونکہ وہ یُوحنّا کو واقعی نبی مانتے ہیں۔“


”میں تو تُمہیں تَوبہ کے لیٔے صِرف پانی سے پاک غُسل دیتا ہُوں لیکن جو میرے بعد آنے والا ہے، وہ مُجھ سے بھی زِیادہ زورآور ہے۔ میں تو اُن کے جُوتوں کو بھی اُٹھانے کے لائق نہیں ہُوں۔ وہ تُمہیں پاک رُوح اَور آگ سے پاک غُسل دیں گے۔


دیکھو، یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آنے سے پہلے مَیں ایلیّاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔


بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا، ”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے، اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات