Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 1:74 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

74 کہ وہ ہمیں ہمارے دُشمنوں سے چُھڑائے گا، اَور ہمیں بے خوف اَپنی خدمت کرنے کے لائق بنائے گا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

74 کہ وہ ہمیں یہ عِنایت کرے گا کہ اپنے دُشمنوں کے ہاتھ سے چُھوٹ کر

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

74 अब उसका यह वादा पूरा हो जाएगा : हम अपने दुश्मनों से मख़लसी पाकर ख़ौफ़ के बग़ैर अल्लाह की ख़िदमत कर सकेंगे,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

74 اب اُس کا یہ وعدہ پورا ہو جائے گا: ہم اپنے دشمنوں سے مخلصی پا کر خوف کے بغیر اللہ کی خدمت کر سکیں گے،

باب دیکھیں کاپی




لوقا 1:74
21 حوالہ جات  

کیونکہ خُدا نے ہمیں بُزدلی کی رُوح نہیں بَلکہ قُوّت، مَحَبّت اَور خُود نظم و ضَبط رکھنے کی رُوح عطا فرمائی ہے۔


تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو مَیں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔


اَور اُنہیں جو زندگی بھر موت کے ڈر سے غُلامی میں گِرفتار تھے اُنہیں رِہائی بخشے۔


کیونکہ تُمہیں وہ رُوح نہیں مِلی جو تُمہیں پھر سے خوف کا غُلام بنادے بَلکہ لے پالک فرزندیت کی رُوح مِلی ہے جِس کے وسیلہ سے ہم ”اَبّا،‏ اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔“


تاکہ ہم اَپنے سبھی دُشمنوں سے اَور نفرت رکھنے والوں سے نَجات پائیں


لیکن اِسرائیل کو یَاہوِہ اَبدی نَجات بخشیں گے تُم اَبد تک کبھی شرمندہ نہ ہوگے اَور نہ رُسوا کئے جاؤگے۔


لیکن اَب تُم گُناہ کی غُلامی سے آزاد ہوکر خُدا کی غُلامی میں آ چُکے ہو اَور تُم اَپنی زندگی میں پاکیزگی کا پھل لاتے ہو جِس کا اَنجام اَبدی زندگی ہے۔


لوگوں کے ظُلم سے مُجھے چھُڑا لیں، تاکہ مَیں آپ کے فرمانوں پر عَمل کر سکوں۔


اَور وہ اَیسی اُمّت جنہیں مَیں نے اَپنے لیٔے بنایا تاکہ میری حَمد کریں۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”چوتھے، پانچویں، ساتویں اَور دسویں مہینے کا روزہ بنی یہُوداہؔ کے لیٔے خُوشی اَور مسرّت کی عیدیں ہوں گی۔ اِس لیٔے تُم سچّائی اَور سلامتی کو عزیز رکھو۔“


یعنی اُس قَسم کو جو اُس نے ہمارے باپ حضرت اَبراہامؔ سے کھائی تھی:


تاکہ اُس کی حُضُوری میں پاکیزگی اَور راستبازی سے زندگی بھر رہ سکیں۔


بَلکہ تُم صِرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی عبادت کرنا اَور وُہی تُمہیں تمہارے سَب دُشمنوں سے چھُڑائیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات