Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 1:48 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

48 کیونکہ خُدا نے اَپنی خادِمہ کی پست حالی پر نظر کی ہے۔ اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھے مُبارک کہیں گے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

48 کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی اور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کو مُبارک کہیں گے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

48 क्योंकि उसने अपनी ख़ादिमा की पस्ती पर नज़र की है। हाँ, अब से तमाम नसलें मुझे मुबारक कहेंगी,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

48 کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔ ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی،

باب دیکھیں کاپی




لوقا 1:48
19 حوالہ جات  

حالانکہ یَاہوِہ عالمِ بالا پر ہیں، پھر بھی وہ خاکساروں کی طرف نگاہ کرتے ہیں، لیکن مغروُروں کو وہ دُور ہی سے پہچان لیتے ہیں۔


تَب سَب قومیں تُمہیں مُبارک کہیں گی کیونکہ تمہاری زمین خُوشحال ہوگی، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَور اُس نے یہ کہتے ہُوئے مَنّت مانی، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ! اگر آپ اَپنی خادِمہ کی خستہ حالت پر نظر عنایت کریں اَور اُسے فراموش نہ کریں بَلکہ یاد رکھیں اَور اُسے ایک بیٹا بخشیں تو میں اُسے زندگی بھرکے لیٔے یَاہوِہ کی نذر کر دوں گی اَور اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھرے گا۔“


یِسوعؔ جَب یہ باتیں کہہ رہے تھے تبھی ہُجوم میں سے ایک عورت نے اُونچی آواز میں آپ سے کہا، ”مُبارک ہے وہ پیٹ جِس سے آپ پیدا ہویٔے اَور مُبارک ہیں وہ چھاتِیاں جنہوں نے آپ کو دُودھ پِلایا۔“


اُن کا جنہوں نے ہمیں ہماری پست حالی میں یاد کیا اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَور بُلند آواز سے پُکار کر کہنے لگیں: ”آپ عورتوں میں مُبارک ہیں، اَور مُبارک ہے آپ کا پیدا ہونے والا بچّہ!


فرشتہ نے اُن کے پاس آکر کہا، ”سلام، آپ پر بڑا فضل ہُواہے! خُداوؔند آپ کے ساتھ ہے۔“


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


”پس تُم میرے خادِم داویؔد کو بتاؤ، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تُمہیں چراگاہ میں سے جَب تُم بھیڑ بکریوں کے پیچھے پیچھے چلتے تھے تاکہ تُم میری قوم اِسرائیل کے حُکمران ہو۔


وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛ وہ اُنہیں اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں اَور جاہ و جلال کے تخت عطا فرماتے ہیں۔ ”کیونکہ زمین کے سُتون یَاہوِہ ہی کے ہیں؛ اَور اُن ہی پر اُنہُوں نے دُنیا قائِم کی ہے۔


تَب لِیاہؔ نے کہا، ”میں کِس قدر مُبارک ہُوں! عورتیں مُجھے مُبارک کہیں گی۔“ لہٰذا اُس نے اُس بیٹے کا نام آشیر رکھا۔


وہ بےکسوں کی دعا کا جَواب دیں گے؛ اَور اُن کی عرض کو حقیر نہ جانیں گے۔


بادشاہ کا نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور جَب تک سُورج ہے، وہ بھی قائِم رہے۔ اُس کے ذریعہ سَب قومیں برکت پائیں گی، اَور وہ اُسے مُبارک کہیں گی۔


مُبارک ہو تُم جو ایمان لائیں کہ خُداوؔند نے جو کُچھ آپ سے کہا وہ پُورا ہوکر رہے گا!“


کیونکہ خُدائے قادر نے میرے لیٔے بڑے بڑے کام کیٔے ہیں۔ اَور اُن کا نام قُدُّوس ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات