Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 9:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 پھر اَہرونؔ نے اُس نذر کو پیش کیا جو اُمّت کے لیٔے تھی۔ پھر اُنہُوں نے اُس بکرے کو بطور اُمّت کے گُناہ کی قُربانی کے واسطے ذبح کیا اَور بطور گُناہ کی قُربانی پیش کیا جَیسا کہ اُس نے پہلی قُربانی گُناہ کی قُربانی کے طور پر پیش کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 پِھر جماعت کے چڑھاوے کو آگے لا کر اور اُس بکرے کو جو جماعت کی خطا کی قُربانی کے لِئے تھا لے کر اُس کو ذبح کِیا اور پہلے کی طرح اُسے بھی خطا کے لِئے گُذرانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 अब हारून ने क़ौम के लिए क़ुरबानी चढ़ाई। उसने गुनाह की क़ुरबानी के लिए बकरा ज़बह करके उसे पहली क़ुरबानी की तरह चढ़ाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اب ہارون نے قوم کے لئے قربانی چڑھائی۔ اُس نے گناہ کی قربانی کے لئے بکرا ذبح کر کے اُسے پہلی قربانی کی طرح چڑھایا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 9:15
11 حوالہ جات  

یہی وجہ ہے کہ اُسے نہ صِرف لوگوں کے گُناہوں کی خاطِر بَلکہ اَپنے گُناہوں کے خاطِر بھی قُربانیاں پیش کرنی پڑتی ہیں۔


پس یِسوعؔ کو ہر لِحاظ سے اَپنے بھائیوں کی مانند بننا لازمی تھا تاکہ وہ تمام اُمّت کے گُناہوں کا کفّارہ اَدا کرے اَور خُدا کی خدمت کے لِحاظ سے ایک رحم دِل اَور وفادار اعلیٰ کاہِن بنے۔


اَور پھر بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’تُم گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا لو اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک سال کا بے عیب بچھڑا اَور ایک سال کا بے عیب برّہ لو،


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


خُدا نے المسیح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔


پھر بھی یہ یَاہوِہ کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اَور غمگین کرے، اَور حالانکہ یَاہوِہ اُس کی جان کو خطا کی قُربانی قرار دیتے ہیں، تو بھی وہ اَپنی اَولاد دیکھ پایٔےگا اَور اُس کی عمر دراز ہوگی، اَور اُس کے ہاتھ کے وسیلہ سے یَاہوِہ کی مرضی پُوری ہوگی۔


اَور اَہرونؔ نے آنتوں اَور پایوں کو دھوکر اُنہیں مذبح پر سوختنی نذر کے اُوپر جَلا دیا۔


جَب مَوشہ نے گُناہ کی قُربانی کے بکرے کے متعلّق پُوچھا تو اُسے مَعلُوم ہُوا کہ اُسے جَلایا جا چُکاہے، تَب وہ اَہرونؔ کے باقی بچے ہویٔے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پر غُصّہ ہو گیٔے اَور اُن سے پُوچھا،


پھر کاہِنوں نے بکروں کو ذبح کیا اَور تمام بنی اِسرائیل کا کفّارہ دینے کے لیٔے اُن کا خُون گُناہ کی قُربانی کے لیٔے مذبح پر چھِڑکا کیونکہ بادشاہ نے حُکم دیا تھا کہ تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے سوختنی نذریں اَور خطا کی قُربانیاں گذرانی جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات