Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 8:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور مَوشہ نے اَہرونؔ کو کرتا پہناکر اُن پر کمربند لپیٹا اَور اُن کو لباس پہناکر اُس پر افُود لگایا اَور افُود کے کمربند کو جسے کسی ماہر کاریگر نے بُنا تھا اُس پر کس کر لپیٹ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس کو کُرتا پہنا کر اُس پر کمربند لپیٹا اور اُس کو جُبّہ پہنا کر اُس پر افُود لگایا اور افُود کے کارِیگری سے بُنے ہُوئے کمربند کو اُس پر لپیٹا اور اُسی سے اُس کو اُس کے اُوپر کَس دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसने हारून को कतान का ज़ेरजामा पहनाकर कमरबंद लपेटा। फिर उसने चोग़ा पहनाया जिस पर उसने बालापोश को महारत से बुने हुए पटके से बाँधा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس نے ہارون کو کتان کا زیرجامہ پہنا کر کمربند لپیٹا۔ پھر اُس نے چوغہ پہنایا جس پر اُس نے بالاپوش کو مہارت سے بُنے ہوئے پٹکے سے باندھا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 8:7
12 حوالہ جات  

اَورجو لباس اُنہیں بنانے ہیں وہ یہ ہیں: سینہ بند، افُود، جُبّہ، چار خانے کا کرتہ، عمامہ اَور کمرکاپٹکہ۔ وہ تمہارے بھایٔی اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے لیٔے یہ مُقدّس لباس بنائیں تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


اَور تُم سَب جنہوں نے المسیح کے ساتھ ایک ہو جانے کا پاک غُسل پایا اُسے لباس کی طرح پہن لیا ہے۔


بَلکہ خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے ہو جاؤ اَور جِسمانی خواہشات کو پُورا کرنے کی فکر میں نہ لگے رہو۔


یہ خُدا کی وہ راستبازی ہے جو صِرف یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے سے اُن تمام اِنسانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ المسیح پر ایمان لانے سے یہُودی اَور غَیریہُودی کے مابین کویٔی تفرِیق نہیں،


میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔ کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایا اَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا، جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے، اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔


اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں کہ اُنہیں راکھ کے بجائے اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا، ماتم کی بجائے خُوشی کا روغن، اَور اُداسی کی بجائے سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔ وہ راستبازی کے بلُوط، اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔


اَور پھر وہ لباس لے کر اَہرونؔ کو کرتا، اَور افُود کا جُبّہ اَور افُود اَور سینہ بند پہنانا۔ اَور اُس پر افُود کو نفاست سے بنے ہویٔے کمربند سے باندھ دینا۔


اَور تُم اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کی عزّت اَور زینت کی خاطِر اُسے مُقدّس لباس بنا کردینا۔


”اَور وہ افُود سونے اَور نیلے، اَرغوانی اَور قِرمزی رنگ کے کپڑے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کا بنائیں اَور وہ کسی ماہر کاریگر کے ہاتھ کا کام ہو۔


اَور بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مَیں نے تیرے باپ کو اَپنا کاہِنؔ ہونے کے لیٔے، اَپنے مذبح کے پاس جانے کے لیٔے، بخُور جَلانے کے لیٔے اَور اَپنی حُضُوری میں افُود پہننے کے لیٔے چُن لیا اَور مَیں نے ہی تیرے آبائی خاندان کے لیٔے سَب غِذا کی نذر بھی مُقرّر کیں جو بنی اِسرائیل آگ سے گزرانتے ہیں۔


ایک بار کاہِنؔ مُقدّس علاقہ میں داخل ہو جایٔیں تو وہ اُس وقت تک بیرونی صحن میں نہیں جا سکتے جَب تک کہ وہ اَپنے کپڑے نہ اُتاریں جنہیں پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں کیونکہ وہ مُقدّس ہوتے ہیں۔ جَب وہ اُن جگہوں میں جاتے ہیں جو عوام کے لیٔے ہوتی ہیں تَب دُوسرے کپڑے پہن کر جایٔیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات