Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 8:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اَور تُم لازماً سات دِن تک دِن اَور رات خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر ہی ٹھہرے رہنا اَور یَاہوِہ کا حُکم ماَننا تاکہ تُم مرنے سے بچے رہو کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 سو تُم خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر سات روز تک دِن رات ٹھہرے رہنا اور خُداوند کے حُکم کو ماننا تاکہ تُم مَر نہ جاؤ کیونکہ اَیسا ہی حُکم مُجھ کو مِلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 तुम्हें सात रात और दिन तक ख़ैमे के दरवाज़े के अंदर रहना है। रब की इस हिदायत को मानो वरना तुम मर जाओगे, क्योंकि यह हुक्म मुझे रब की तरफ़ से दिया गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 تمہیں سات رات اور دن تک خیمے کے دروازے کے اندر رہنا ہے۔ رب کی اِس ہدایت کو مانو ورنہ تم مر جاؤ گے، کیونکہ یہ حکم مجھے رب کی طرف سے دیا گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




احبار 8:35
24 حوالہ جات  

اَور جِس بات کا یَاہوِہ تمہارے خُدا نے حُکم دیا ہے اُس پر عَمل کرو، اُن کی راہوں پر چلو اَور اُن کے قوانین اَور اَحکام، آئین اَور طریقے کو بجا لاؤ، جَیسا کہ مَوشہ کے آئین میں لِکھّا ہے۔ اَیسا کرنے سے جو کُچھ تُم کرو اَور جہاں کہیں تُم جاؤ، وہاں تُمہیں پُوری کامیابی حاصل ہوگی۔


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو اَور اُن کے تمام تقاضوں، قوانین، آئین اَور اُن کے اَحکام پر ہمیشہ عَمل کرتے رہنا۔


جَب بادل کافی عرصہ تک مَسکن پر ٹھہرا رہتا تھا تو بنی اِسرائیل یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق کُوچ نہ کرتے تھے۔


وہ خیمہ اِجتماع میں مُلاقات کے خیمہ کی نگہبانی کریں اَورجو فرائض اَہرونؔ اَور ساری جماعت کی طرف سے اُن پر عاید کام ہیں اُنہیں بجا لائیں۔


مُوسوی شَریعت تو غَیر کامل آدمیوں کو اعلیٰ کاہِن مُقرّر کرتی ہے مگر شَریعت کے بعد خُدا نے قَسم کھا کر اَپنے کلام سے اَپنے بیٹے کو مُقرّر کیا جو اَبد تک کامِل کیا جا چُکاہے۔


مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کی حُضُوری میں، جو زندوں اَور مُردوں کی عدالت کرےگا اَور حُضُور کی دُوسری آمد اَور اُن کی بادشاہی ظاہر ہونے کی یاد دِلا کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں:


اَے تِیمُتھِیُس، اِس اَمانت کو جو تیرے سُپرد کی گئی ہے حِفاظت سے رکھ۔ اَور جِس چیز کو علم کہنا ہی غلط ہے اُس پر توجّہ نہ کر کیونکہ اُس میں بےہوُدہ باتیں اَور اِختلافات پایٔے جاتے ہیں،


اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


خُداتعالیٰ کے نزدیک، جو سَب کو زندگی بخشتا ہے اَور المسیح یِسوعؔ کو جِس نے پُنطِیُس پِیلاطُسؔ کے سامنے اَچھّی گواہی دی، اِنہیں کو گواہ مان کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں کہ


مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کو اَور برگُزیدہ فرشتوں کو گواہ مان کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں کہ اِن ہدایات پر بغیر تعصُّب اَور طرفداری کیٔے عَمل کرنا۔


میرے بیٹے تِیمُتھِیُس! مَیں تُجھے یہ ہدایت اُن پیشن گوئیوں کے مُطابق دے رہا ہوں جو تیرے بارے میں پہلے سے کی گئی تھیں، تاکہ تُم اُن پیشن گوئیوں کو یاد رکھو اَور اَچھّی لڑائی لڑتے رہو۔


عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔


یہ صدُوقؔ کی نَسل میں سے مُقدّس کئے گیٔے اُن کاہِنوں کے لیٔے ہوگا جنہوں نے ایمانداری سے میری خدمت کی اَور بنی اِسرائیل کے گُمراہ ہونے کے وقت لیویوں کی طرح گُمراہ نہ ہُوئے۔


”سات دِن تک تُم گُناہ کی قُربانی کے لیٔے روزانہ ایک بکرا مُہیّا کرنا۔ اَور تُم ایک بچھڑا اَور گلّہ میں سے ایک مینڈھا بھی مُہیّا کرنا جو دونوں بے عیب ہُوں۔


وہ شخص اَپنے آپ کو تیسرے دِن اَور ساتویں دِن پانی سے پاک کر لے۔ تَب وہ پاک ہو جائے گا۔ لیکن اگر وہ اَپنے آپ کو تیسرے اَور ساتویں دِن پاک نہ کرے تو وہ پاک نہ ہوگا۔


”پھر اُس پاک و صَاف قرار دئیے جانے والے شخص کے لیٔے لازِم ہے کہ وہ اَپنے کپڑے دھوئے اَپنے سارے بال مُنڈوائے اَور پانی سے غُسل کرے، تَب وہ رسماً پاک سمجھا جائے گا۔ اِس کے بعد ہی وہ چھاؤنی میں آسکتا ہے، لیکن ضروُری ہے کہ وہ سات دِن تک اَپنے خیمہ سے باہر ہی ٹھہرے۔


اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں نادابؔ اَور اَبِیہُو نے اَپنے اَپنے بخُوردان لے کر اُن میں آگ بھری اَور اُس میں لوبان ڈالا۔ اُس پر اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف یَاہوِہ کے حُضُور ناپاک آگ پیش کی۔


اَور پھر مَوشہ نے مَسح کرنے کا کچھ تیل اَور مذبح سے کچھ خُون لے کر اَہرونؔ پر اَور اُن کے لباس پر اَور اُن کے بیٹوں پر اَور اُن کے لباسوں پر چھِڑکا۔ اِس طرح مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے لباس کو اَور اُن کے بیٹوں اَور اُن کے لباسوں کو مُقدّس کیا۔


”اَور تُم اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے وہ سَب کرنا جِس کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور سات دِن تک اُن کی تخصیص کرتے رہنا۔


اَورجو کچھ آج کیا گیا ہے اُس کا حُکم یَاہوِہ نے دیا تھا تاکہ تمہارے لیٔے کفّارہ ہو۔


لہٰذا اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے وہ سَب کچھ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق کیا جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات