Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 8:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے بیٹوں کو سامنے بُلایا اَور اُن کو چوغے پہنائے اَور اُن پر کمرکاپٹکہ لَپیٹا اَور اُن کے سَروں پر ٹوپیاں پہنا دیں؛ جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 پِھر مُوسیٰؔ ہارُونؔ کے بیٹوں کو آگے لایا اور اُن کو کُرتے پہنائے اور اُن پر کمربند لپیٹے اور اُن کو پگڑیاں پہنائِیں جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 फिर मूसा ने हारून के बेटों को सामने लाकर उन्हें ज़ेरजामे पहनाए, कमरबंद लपेटे और उनके सरों पर पगड़ियाँ बाँधीं। सब कुछ उस हुक्म के ऐन मुताबिक़ हुआ जो रब ने मूसा को दिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 پھر موسیٰ نے ہارون کے بیٹوں کو سامنے لا کر اُنہیں زیر جامے پہنائے، کمربند لپیٹے اور اُن کے سروں پر پگڑیاں باندھیں۔ سب کچھ اُس حکم کے عین مطابق ہوا جو رب نے موسیٰ کو دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 8:13
15 حوالہ جات  

اَور اُنہیں ہمارے خُدا کے لیٔے شاہی کاہِنوں کی جماعت بنا دیا، اَور وہ زمین پر حُکمرانی کریں گے۔“


اَور ہمیں اَپنی اُمّت اَور کاہِنؔ بھی بنا دیا تاکہ ہم خُدا اَور باپ کی خدمت کریں۔ اُس کا جلال اَور قُدرت ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمین!


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔ کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایا اَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا، جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے، اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔


اَور تُم یَاہوِہ کے کاہِنؔ کہلاؤگے، اَور تُم ہمارے خُدا کی خدمت میں خدمت گزار کہلاؤگے۔ تُم مُختلف قوموں کی دولت کے مزے لوگے، اَور اُن کے مال و متاع پر فخر کروگے۔


آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛ اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “


تَب اَہرونؔ کو مُقدّس لباس پہناکر اُسے مَسح کرنا اَور اُس کی تقدیس کرنا تاکہ وہ بطور کاہِنؔ میری خدمت کرے۔


لہٰذا وہ آئے اَور اُن کی لاش کو جو ابھی تک اَپنے کُرتوں میں تھے اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر لے گیٔے، جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


ایک بار کاہِنؔ مُقدّس علاقہ میں داخل ہو جایٔیں تو وہ اُس وقت تک بیرونی صحن میں نہیں جا سکتے جَب تک کہ وہ اَپنے کپڑے نہ اُتاریں جنہیں پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں کیونکہ وہ مُقدّس ہوتے ہیں۔ جَب وہ اُن جگہوں میں جاتے ہیں جو عوام کے لیٔے ہوتی ہیں تَب دُوسرے کپڑے پہن کر جایٔیں۔“


مَوشہ نے سَب کچھ وَیسے ہی کیا، جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


اَور مَوشہ نے اُس مینڈھے کی آنتوں اَور پایوں کو پانی سے دھویا اَور پُورے مینڈھے کو مذبح پر جَلا دیا۔ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی آتِشی قُربانی ہے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات