Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 7:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 یہ یَاہوِہ کی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے مَسح ہونے کا حِصّہ ہے جو اُس دِن مُقرّر کیا گیا جَب اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دینے کے لیٔے حاضِر کیا گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں سے ہارُونؔ کے ممسُوح ہونے کا اور اُس کے بیٹوں کے ممسُوح ہونے کا حِصّہ ہے جو اُس دِن مُقرّر ہُؤا جب وہ خُداوند کے حضُور کاہِن کی خِدمت کو انجام دینے کے لِئے حاضِر کِئے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 यह उस दिन जलनेवाली क़ुरबानियों में से हारून और उसके बेटों का हिस्सा बन गईं जब उन्हें मक़दिस में रब की ख़िदमत में पेश किया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 یہ اُس دن جلنے والی قربانیوں میں سے ہارون اور اُس کے بیٹوں کا حصہ بن گئیں جب اُنہیں مقدِس میں رب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 7:35
15 حوالہ جات  

لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔


لیکن تُم کو تو اُس قُدُّوس کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے اَور تُم پُوری سچّائی کو جانتے ہو۔


خُدا ہی ہے جو ہمیں اَور تُمہیں المسیح میں قائِم کرتا ہے۔ خُدا نے ہی ہمیں مَسح کیا ہے،


کیونکہ جسے خُدا نے بھیجا ہے وہ خُدا کی باتیں کہتاہے، اِس لیٔے کہ خُدا بغیر حِساب کے پاک رُوح دیتاہے۔


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


اُس دِن تیرے کندھوں پر سے اُس کا بوجھ اَور تیری گردن پر سے اُن کا جُوا اُٹھالیا جائے گا؛ اَور تیرے موٹاپے کے باعث جُوا توڑ دیا جائے گا۔


اَور پھر مَوشہ نے مَسح کرنے کا کچھ تیل اَور مذبح سے کچھ خُون لے کر اَہرونؔ پر اَور اُن کے لباس پر اَور اُن کے بیٹوں پر اَور اُن کے لباسوں پر چھِڑکا۔ اِس طرح مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے لباس کو اَور اُن کے بیٹوں اَور اُن کے لباسوں کو مُقدّس کیا۔


اَور مذبح کے خُون اَور مَسح کرنے والے زَیتُون کے تیل میں سے تھوڑا تھوڑا اَہرونؔ اَور اُس کے لباس پر اَور اُس کے بیٹوں پر اَور اُن کے لباسوں پر چھڑکنا۔ تَب وہ اَور اُس کے بیٹے اَپنے اَپنے لباس سمیت مُقدّس ٹھہریں گے۔


اَور مَسح کا تیل اُس کے سَر پر ڈالنا اَور اُسے مَسح کرنا۔


”اَور اُنہیں پاک کرنے کے لیٔے تاکہ وہ بطور کاہِنؔ میری خدمت اَنجام دیں تُم یُوں کرنا کہ ایک بچھڑا اَور دو بے عیب مینڈھے لینا۔


”اَور تُم بنی اِسرائیل میں سے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو اَور اُس کے بیٹوں نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ کو اَپنے پاس رکھنا تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


اَور بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مَیں نے تیرے باپ کو اَپنا کاہِنؔ ہونے کے لیٔے، اَپنے مذبح کے پاس جانے کے لیٔے، بخُور جَلانے کے لیٔے اَور اَپنی حُضُوری میں افُود پہننے کے لیٔے چُن لیا اَور مَیں نے ہی تیرے آبائی خاندان کے لیٔے سَب غِذا کی نذر بھی مُقرّر کیں جو بنی اِسرائیل آگ سے گزرانتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات