Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 7:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور تُم اَپنی سلامتی کی نذروں کی قُربانی کی داہنی ران کاہِنؔ کو نذرانہ کے طور پر دے دینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اور تُم سلامتی کے ذبِیحوں کی دہنی ران اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر کاہِن کو دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 क़ुरबानी की दहनी रान इमाम को उठानेवाली क़ुरबानी के तौर पर दी जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 قربانی کی دہنی ران امام کو اُٹھانے والی قربانی کے طور پر دی جائے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 7:32
12 حوالہ جات  

اَور کاہِنؔ اُنہیں ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلائے۔ وہ مُقدّس ہیں اَور ہلائے ہویٔے سینہ اَور پیش کی ہُوئی ران سمیت کاہِنؔ کے ہیں۔ اُس کے بعد نذیر مَے پی سَکتا ہے۔‘


مگر اَہرونؔ نے سینے اَور داہنی ران کو یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کیا جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔


کیونکہ مَیں نے بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے ہلانے کی نذر کی قُربانی کا وہ سینہ اَور وہ ران جو نذر کی جاتی ہے، اُنہیں کاہِنؔ اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو دے دیا ہے کہ وہ بنی اِسرائیل کی جانِب سے کاہِنؔ کا دائمی حِصّہ ہو۔‘ “


جَب لوگ بَیل یا بھیڑ کی قُربانی کرتے ہیں تو لوگ اُس قُربانی میں سے کاہِنوں کو یہ حِصّہ مُہیّا کریں جِس کے وہ حقدار ہیں یعنی کندھا، سَر اَور اَندرونی اَعضا۔


لیکن تُم اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں اُس ہلانے کی نذر کی قُربانی کے سینہ اَور ران کو کسی رسماً پاک جگہ میں کھا سکتے ہو۔ کیونکہ یہ بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے دائمی حِصّہ کے طور پر دئیے گیٔے ہیں۔


”اَور تُم اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے کے تخصیصی مینڈھے کے ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر اُن حِصّوں کو یعنی اُس کے سینہ کو جو ہلایا گیا تھا اَور اُس ران کو جو چڑھائی گئی تھی پاک ٹھہرانا۔


اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں سے جو سلامتی کی نذر کا خُون اَور چربی گزرانے، تو قُربانی کی داہنی ران اُس کے حِصّہ کے طور پر اُسی کی ہوگی۔


بنی اِسرائیل جِتنی بھی مُقدّس نذریں کاہِنؔ کے پاس لائیں وہ سَب کاہِنؔ کی ہُوں گی۔


لہٰذا باورچی نے وہ ران اَورجو کچھ اُس پر تھا اُٹھاکر شاؤل کے سامنے رکھ دیا۔ تَب شموایلؔ نے کہا، ”یہ اُس وقت سے تمہارے ہی واسطے رکھی ہُوئی تھی، ’جَب مَیں نے مہمانوں کی ضیافت کرنے کی بات کہی تھی۔ اِسے کھاؤ!‘ “ لہٰذا اُس دِن شاؤل نے شموایلؔ کے ساتھ کھانا کھایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات