Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 یا اگر اُسے کوئی کھوئی ہُوئی چیز مِل گئی ہو، لیکن وہ اُس کے متعلّق جھُوٹ بول کر لوگ جھُوٹی قَسم کھائے، یعنی اِن میں سے کسی بھی کام کو کرکے کویٔی گُناہ کرے؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 یا کِسی کھوئی ہُوئی چِیز کو پا کر فریب دے اور جُھوٹی قَسم بھی کھا لے پس اِن میں سے خواہ کوئی بات ہو جِس میں کِسی شخص سے خطا ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 या उसने किसी की गुमशुदा चीज़ के बारे में झूट बोला जब उसे मिल गई, या उसने क़सम खाकर झूट बोला है, या इस तरह का कोई और गुनाह किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یا اُس نے کسی کی گم شدہ چیز کے بارے میں جھوٹ بولا جب اُسے مل گئی، یا اُس نے قَسم کھا کر جھوٹ بولا ہے، یا اِس طرح کا کوئی اَور گناہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:3
14 حوالہ جات  

” ’تُم میرا نام لے کر جھُوٹی قَسم نہ کھانا جِس سے تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


”اگر تُمہیں اَپنے دُشمن کا بھٹکا ہُوا بَیل یا گدھا کہیں مِل جائے تو اُسے ضروُر اُس کے پاس واپس لے جانا۔


تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یہ اعلان کرتے ہیں، ’ہیں اِس لعنت کو ہر ایک چور کے گھر میں اَور ہر ایک اُس شخص کے گھر میں بھیج رہا ہُوں جو میرے نام کی جھُوٹی قَسم کھاتا ہے۔ اَور میری یہ لعنت اُس گھر میں قائِم رہے گی اَور اُس گھر کو اُس کی لکڑی اَور پتّھر سمیت برباد کر دے گی۔‘ “


” ’کیا تُم چوری، خُون، زنا کرکے اَور جھُوٹی قَسم کھا کر، معبُود بَعل کے لیٔے بخُور جَلا کر اَور اُن غَیر معبُودوں کی پیروی کرتے ہو جنہیں تُم نہیں جانتے تھے۔


حالانکہ ’وہ زندہ یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں،‘ تَو بھی یقیناً وہ جھُوٹی قَسم ہی کھاتے ہیں۔“


اَیسا نہ ہو کہ میں سیر ہوکر آپ کا اِنکار کروں اَور کہُوں، ’کون ہیں یَاہوِہ؟‘ یا مُفلس ہوکر چوری کروں، اَور اِس طرح اَپنے خُدا کے نام کی بےحُرمتی کروں۔


اَپنے ہمسایہ کے خِلاف بلاوجہ گواہی نہ دینا، اَور نہ اَپنے ہونٹ دغابازی کے لیٔے اِستعمال کرنا۔


”اَور تُم اُن کے لیٔے کتان کے پاجَامے بنانا جو کمر سے لے کر رانوں تک لمبے ہُوں تاکہ اُن کا بَدن ڈھکا رہے۔


اَور اُس کے گلے کی تھیلی بال اَور پَر سمیت نکال لے اَور اُسے لے جا کر مذبح کی مشرقی جانِب کی طرف راکھ ڈالنے کی جگہ میں پھینک دے۔


وہ کتان کا مُقدّس کُرتہ پہنے اَور کتان کا لباس اَور اَپنے نیچے پاجامہ پہنے ہو؛ اَور کتان کے پٹکے سے اُس کی کمر بندھی ہو، اَور اُس کے سَر پر کتان کا عمامہ بندھا ہو؛ یہ مُقدّس لباس ہیں لہٰذا وہ اُنہیں پہننے سے پیشتر پانی سے غُسل کرے۔


جَب وہ بیرونی صحن میں جایٔیں جہاں عوام ہوتے ہیں تَب وہ اَپنا وہ لباس اُتار دیں جسے پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں اَور اُسے مُقدّس کمروں میں رکھ کر دُوسرا لباس پہنیں تاکہ اُن کا لباس عوام کی تقدیس کا باعث نہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات