Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُسے تیل کے ساتھ مَل کر توے پر اَچھّی طرح پکانا اَور پھر تُم اُسے لاکر ٹکڑے ٹکڑے کرکے اُس اناج کی نذر کو یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر نذر کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 وہ توے پر تیل میں پکایا جائے۔ جب وہ تر ہو جائے تو تُو اُسے لے آنا۔ اِس نذر کی قُربانی کو پکوان کے ٹُکڑوں کی صُورت میں گُذراننا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو بھی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 उसे तेल के साथ मिलाकर तवे पर पकाना है। फिर उसे टुकड़े टुकड़े करके ग़ल्ला की नज़र के तौर पर पेश करना। उस की ख़ुशबू रब को पसंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اُسے تیل کے ساتھ ملا کر توے پر پکانا ہے۔ پھر اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے غلہ کی نذر کے طور پر پیش کرنا۔ اُس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:21
8 حوالہ جات  

اَور اگر تیرے اناج کی نذر توے پر پکائی گئی ہو تو وہ زَیتُون کے تیل میں گوندھے ہویٔے بے خمیری مَیدہ کی ہو۔


اُسی طرح ہر ایک اناج کی قُربانی جو تنور یا کڑاہی میں یا توے پر پکائی گئی ہو، وہ سَب کُچھ اُسی کاہِنؔ کی ہوگی جو اُسے پیش کرتا ہے۔


اَور متّتیاہؔ نامی ایک لیوی کو جو بنی قورحؔ شلُّومؔ کا پہلوٹھا بیٹا تھا جسے نذر کی روٹی تیّار کرنے کی ذمّہ داری سُپرد کی گئی تھی۔


اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں سے اُن کی جگہ پر جانشین کاہِنؔ کے طور پر جِس کا مَسح کیاجایٔے، وہ اُس نذر کو گزرانے۔ یہ یَاہوِہ کا دائمی حِصّہ ہے کہ اُسے بالکُل جَلا دیا جائے۔


” ’اگر وہ اِسے شُکر گُزاری کے طور پر پیش کرے تَب وہ شُکر گزاری کی قُربانی کے ساتھ تیل سے گُندھے ہویٔے بے خمیری روٹی اَور تیل چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیاں اَور تیل سے اَچھّی طرح گُندھے ہویٔے مَیدے کی روٹیاں بھی گذرانے۔


اَور اِن کے علاوہ اُن کی جَوابدہی نذر کی روٹیاں، مَیدہ کے اناج کی نذر کی قُربانی، بے خمیری روٹیوں، توے پر پکی ہُوئی گول روٹیاں یا تلی ہُوئی چیزوں کی دیکھ بھال کرنا، اَور سَب کی تول اَور تمام پیمانوں کی نِگرانی کرنا۔


اَور اگر کسی مٹّی کے برتن میں اِن جانداروں کا مَرا ہُوا جِسم گِر جائے تو اُس کے اَندر کی ہر چیز ناپاک ہو جائے گی۔ لہٰذا تُم اُس برتن کو توڑ ڈالنا۔


” ’اَور اگر جریان کا مریض کسی مٹّی کے برتن کو چھُوئے، تو اُس برتن کو ضروُر توڑ دیا جائے لیکن اگر برتن لکڑی کا ہو، تو اُسے پانی سے دھو لیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات