Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ”جِس دِن اَہرونؔ کا مَسح کیا جائے اُس دِن وہ اَور اُن کے بیٹے یَاہوِہ کے حُضُور یہ نذر پیش کریں: ڈیڑھ کِلو مَیدہ اَور اُس کا آدھا صُبح اَور آدھا شام کو ہمیشہ اناج کی قُربانی کے طور پر لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 جِس دِن ہارُونؔ کو مَسح کِیا جائے اُس دِن وہ اور اُس کے بیٹے خُداوند کے حضُور یہ چڑھاوا چڑھائیں کہ ایفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ آدھا صُبح کو اور آدھا شام کو ہمیشہ نذر کی قُربانی کے لِئے لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 “जब हारून और उसके बेटों को इमाम की ज़िम्मादारी उठाने के लिए मख़सूस करके तेल से मसह किया जाएगा तो वह डेढ़ किलोग्राम बेहतरीन मैदा पेश करें। उसका आधा हिस्सा सुबह को और आधा हिस्सा शाम के वक़्त पेश किया जाए। वह ग़ल्ला की यह नज़र रोज़ाना पेश करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 ”جب ہارون اور اُس کے بیٹوں کو امام کی ذمہ داری اُٹھانے کے لئے مخصوص کر کے تیل سے مسح کیا جائے گا تو وہ ڈیڑھ کلو گرام بہترین میدہ پیش کریں۔ اُس کا آدھا حصہ صبح کو اور آدھا حصہ شام کے وقت پیش کیا جائے۔ وہ غلہ کی یہ نذر روزانہ پیش کریں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:20
17 حوالہ جات  

اَور تُم نفیس گندُم کے آٹے کی بے خمیری روٹیاں اَور زَیتُون کے تیل سے بنے کُلچے اَور تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری ٹکیئے بنانا۔


(اَور ایک اومر ایفہ کا دسواں حِصّہ ہے۔)


یِسوعؔ کو دُوسرے اعلیٰ کاہِنوں کی طرح اِس کی ضروُرت نہیں کہ روز بہ روز پہلے اَپنے گُناہوں کے لیٔے اَور پھر لوگوں کے گُناہوں کے لیٔے قُربانیاں پیشں کریں۔ کیونکہ حُضُور نے تو اَپنے آپ کو ایک ہی بار میں قُربان کرکے تمام لوگوں کے گُناہوں کا کفّارہ ہمیشہ کے لیٔے اَدا کر دیا۔


ہر اعلیٰ کاہِن آدمیوں میں سے آدمیوں کے لیٔے مُنتخب کیا جاتا ہے تاکہ وہ خُدا سے تعلّق رکھنے والی باتوں میں لوگوں کی نُمائندگی کرے یعنی نذریں اَور گُناہوں کی قُربانیاں پیش کرے۔


حسبِ معمول پیش کی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کے تپاون کے علاوہ یہ ہر سَبت کی سوختنی نذر ہے۔


اُن سے کہہ کہ یَاہوِہ کے لیٔے تُم جو آتِشی قُربانی پیش کرو وہ یہ ہے: ہر روز حسبِ معمول دو بے عیب یک سالہ برّے سوختنی نذر کے طور پر چڑھایا کرنا۔


” ’تاہم اگر اُسے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لانے کا بھی مقدور نہ ہو تو وہ اَپنے گُناہ کے بدلے نذر کے طور پر ڈیڑھ کِلو مَیدہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے لایٔے اَور اُس پر تیل یا لوبان ہرگز نہ ڈالے کیونکہ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔


” ’اَور اگر کویٔی اِس طرح گُناہ کرے کہ جو کچھ اُس نے دیکھا ہو یا جانتا ہو اُس کے متعلّق اُسے قَسم کھا کر گواہی دینے کے لیٔے کہا جائے اَور وہ گواہی نہ دے تو وہ اُس گُناہ کا ذمّہ وار ٹھہرایا جائے گا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے یہ بھی فرمایا،


اَور اُس کے ساتھ گلّے کی قُربانی میں تیل اَور ایک ایفہ مَیدہ مِلا کر یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر آتِشی قُربانی پیش کی جایٔے۔ اَور اِس کے علاوہ اُس کے ساتھ انگوری شِیرے کی نذر کے لیٔے ایک پاؤ ہین انگوری شِیرہ بھی نذر کرنا۔


”اَہرونؔ کاہِنؔ کا بیٹا الیعزرؔ رَوشنی کے تیل، خُوشبودار بخُور، دائمی نذر کی قُربانی اَور مَسح کرنے کے زَیتُون کے تیل کی حِفاظت کا نِگراں ہوگا۔ وہ سارے مَسکن اَور اُس کے اَندر کی آرائِش کے مُقدّس سازوسامان سمیت ہر چیز کا ذمّہ دار ہوگا۔“


اَور اِن کے علاوہ اُن کی جَوابدہی نذر کی روٹیاں، مَیدہ کے اناج کی نذر کی قُربانی، بے خمیری روٹیوں، توے پر پکی ہُوئی گول روٹیاں یا تلی ہُوئی چیزوں کی دیکھ بھال کرنا، اَور سَب کی تول اَور تمام پیمانوں کی نِگرانی کرنا۔


اَور پھر اُن کپڑوں کو اُتار کر دُوسرا پہنے اَور اُس راکھ کو اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر کسی رسماً پاک و صَاف جگہ لے جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات