Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور اُس میں سے جو باقی بچے اُسے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے کھایٔیں۔ لیکن وہ بے خمیر کے پاک مَقدِس میں یعنی خیمہ اِجتماع کے صحن کے اَندر کھایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور جو باقی بچے اُسے ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے کھائیں۔ وہ بغَیر خمِیر کے پاک جگہ میں کھایا جائے یعنی وہ خَیمۂِ اِجتماع کے صحن میں اُسے کھائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 हारून और उसके बेटे क़ुरबानी का बाक़ी हिस्सा खा लें। लेकिन वह उसे मुक़द्दस जगह पर यानी मुलाक़ात के ख़ैमे की चारदीवारी के अंदर खाएँ, और उसमें ख़मीर न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ہارون اور اُس کے بیٹے قربانی کا باقی حصہ کھا لیں۔ لیکن وہ اُسے مُقدّس جگہ پر یعنی ملاقات کے خیمے کی چاردیواری کے اندر کھائیں، اور اُس میں خمیر نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:16
13 حوالہ جات  

وہ نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کھایٔیں گے اَور اِسرائیل میں جو کچھ یَاہوِہ کی نذر کیا جائے وہ اُن کا ہوگا۔


اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


اَور اِس کو وُہی کاہِنؔ کھائے جو اِسے گُناہ کی قُربانی کے طور پر نذر گذرانے۔ اَور اِسے صرف پاک مَقدِس یعنی خیمہ اِجتماع کے صحن میں ہی کھایا جائے۔


اَور وہ اُسی رات اُسے آگ پر بھونیں اَور اُس کے گوشت کو کڑوے ساگ پات اَور بے خمیری روٹی کے ساتھ کھا لیں۔


پس آؤ ہم عید منائیں لیکن پُرانے خمیر سے نہیں جو شرارت اَور بدی کا خمیر ہے بَلکہ پاکیزگی اَور سچّائی کی بے خمیری روٹی سے۔


اِس طرح کاہِنؔ اِن میں سے کسی بھی گُناہ کے لیٔے، جو اُس سے سرزد ہُواہے، اُس کا کفّارہ دے تو اُسے مُعافی ملے گی۔ اَور نذر کا باقی حِصّہ کاہِنؔ کا ہوگا جَیسا کہ اناج کی نذر کا ہوتاہے۔‘ “


تَب یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”مَیں نے خُود تُمہیں اُن نذرانوں کی ذمّہ داری دی ہے جو مُجھے پیش کئے جاتے ہیں۔ جتنے پاک نذرانے بنی اِسرائیل میرے حُضُور پیش کرتے ہیں وہ سَب میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں کو تمہارے حق میں دائمی حِصّہ کے طور پر دے رہا ہُوں۔


اَور کاہِنؔ کی ہر ایک اناج کی قُربانی کو مُکمّل طور پر جَلا دیا جائے اَور اُسے کبھی کھایا نہ جائے۔“


اَور مشرقی پھاٹک کا دربان قورؔے بِن یِمنہؔ لیوی خُدا کے حُضُور پیش کی گئی رضا کی قُربانیوں پر مُقرّر تھا تاکہ یَاہوِہ کو دئیے گیٔے ہدیوں اَور پاک ترین چیزوں کو تقسیم کر دیا کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات