Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور مذبح پر آگ جلتی رہے اَور وہ کبھی بُجھنے نہ پایٔے۔ ہر صُبح کاہِنؔ مذبح پر لکڑیاں رکھے، اَور سوختنی نذر کو اُن پر رکھے، اَور اُس کے اُوپر سلامتی کی نذروں کی چربی رکھ کر جَلایا کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور مذبح پر آگ جلتی رہے اور کبھی بُجھنے نہ پائے اور کاہِن ہر صُبح کو اُس پر لکڑیاں جلا کر سوختنی قُربانی کو اُس کے اُوپر چُن دے اور سلامتی کے ذبِیحوں کی چربی کو اُس کے اُوپر جلایا کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क़ुरबानगाह पर आग जलती रहे। वह कभी भी न बुझे। हर सुबह इमाम लकड़ियाँ चुनकर उस पर भस्म होनेवाली क़ुरबानी तरतीब से रखे और उस पर सलामती की क़ुरबानी की चरबी जला दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 قربان گاہ پر آگ جلتی رہے۔ وہ کبھی بھی نہ بجھے۔ ہر صبح امام لکڑیاں چن کر اُس پر بھسم ہونے والی قربانی ترتیب سے رکھے اور اُس پر سلامتی کی قربانی کی چربی جلا دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:12
14 حوالہ جات  

اَور یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی جِس نے مذبح پر سوختنی نذر اَور چربی کو بھسم کر دیا اَور جَب لوگوں نے اِسے دیکھا تو سَب کے سَب خُوشی سے نعرے مارنے لگے اَور مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا۔


مَیں نے مُقرّرہ اوقات پر لکڑی کی رسد اَور پہلے پھلوں کی فراہمی کا بھی اِنتظام کر دیا۔ اَے میرے خُدا مُجھے اِس کا نیک اجر دینا۔


ہاں صِرف روز عدالت کی خوفناک اَور غضبناک آتِش باقی رہے گی جو خُدا کے مُخالفوں کو جَلا کر خاک کر دے گی۔


”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو یہ حُکم دو، ’سوختنی نذر کے لیٔے ضوابط یہ ہیں: سوختنی نذر مذبح کے آتِشدان پر ساری رات صُبح ہونے تک رہے اَور مذبح پر آگ لازماً جلتی رہے۔


اَور پھر اُن کپڑوں کو اُتار کر دُوسرا پہنے اَور اُس راکھ کو اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر کسی رسماً پاک و صَاف جگہ لے جائے۔


اَور مذبح پر آگ ہمیشہ جلتی رہے اَور کبھی بُجھنے نہ پایٔے۔


اَور جِس کمرہ کا رُخ شمال کی جانِب ہے وہ اُن کاہِنوں کے لیٔے ہے جو مذبح کے نگہبان ہیں۔ یہ صدُوقؔ کی اَولاد ہیں۔ لیویوں میں سے صِرف یہی کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور میں آسکتے ہیں اَور اُن کی خدمت کر سکتے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات