Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 6:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور پھر اُن کپڑوں کو اُتار کر دُوسرا پہنے اَور اُس راکھ کو اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر کسی رسماً پاک و صَاف جگہ لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 پِھر وہ اپنے لِباس کو اُتار کر دُوسرے کپڑے پہنے اور اُس راکھ کو اُٹھا کر لشکر گاہ کے باہر کِسی صاف جگہ میں لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 फिर वह अपने कपड़े बदलकर राख को ख़ैमागाह के बाहर किसी पाक जगह पर छोड़ आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 پھر وہ اپنے کپڑے بدل کر راکھ کو خیمہ گاہ کے باہر کسی پاک جگہ پر چھوڑ آئے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 6:11
14 حوالہ جات  

جَب وہ بیرونی صحن میں جایٔیں جہاں عوام ہوتے ہیں تَب وہ اَپنا وہ لباس اُتار دیں جسے پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں اَور اُسے مُقدّس کمروں میں رکھ کر دُوسرا لباس پہنیں تاکہ اُن کا لباس عوام کی تقدیس کا باعث نہ ہو۔


یعنی باقی کا سارا بچھڑا لازماً چھاؤنی سے باہر کسی رسماً پاک جگہ پر جہاں قُربانیوں کی راکھ پھینکی جاتی ہے، لے کر جائے اَور اُسے راکھ کے ڈھیر پر لکڑیوں کی آگ میں جَلا دے۔


اَور گُناہ کی قُربانیوں کے بَیل اَور بکرے کو جِن کا خُون کفّارہ دینے کے لیٔے پاک ترین مقام میں لایا گیا تھا؛ اُنہیں چھاؤنی سے باہر ضروُر لے جایا جائے اَور اُن کی کھال، گوشت اَور آنتوں وغیرہ کو آگ میں جَلا دیا جائے۔


پھر کاہِنؔ اُس بچھڑے کو چھاؤنی سے باہر لے جائے اَور اُسے جَلا دے جَیسا کہ اُس نے پہلے بچھڑے کو جَلایا تھا۔ اَور یہ جماعت کے لیٔے گُناہ کی قُربانی ہے۔


اَور تَب کاہِنؔ اَپنا کتان کا لباس اَور اَپنے نیچے پاجامہ پہن کر مذبح پر آگ سے بھسم کی ہُوئی سوختنی نذر کی راکھ کو اُٹھاکر مذبح کے ایک طرف رکھ دے۔


اَور مذبح پر آگ جلتی رہے اَور وہ کبھی بُجھنے نہ پایٔے۔ ہر صُبح کاہِنؔ مذبح پر لکڑیاں رکھے، اَور سوختنی نذر کو اُن پر رکھے، اَور اُس کے اُوپر سلامتی کی نذروں کی چربی رکھ کر جَلایا کرے۔


اَور سات دِن تک مذبح کے لیٔے کفّارہ دے کر اُسے پاک کرنا۔ تَب وہ مذبح پاک ترین ہو جائے گا اَورجو کچھ اُس کے ساتھ چھُو جائے گا وہ بھی پاک ٹھہرے گا۔


”جِس دِن اَہرونؔ کا مَسح کیا جائے اُس دِن وہ اَور اُن کے بیٹے یَاہوِہ کے حُضُور یہ نذر پیش کریں: ڈیڑھ کِلو مَیدہ اَور اُس کا آدھا صُبح اَور آدھا شام کو ہمیشہ اناج کی قُربانی کے طور پر لائیں۔


اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں سے اُن کی جگہ پر جانشین کاہِنؔ کے طور پر جِس کا مَسح کیاجایٔے، وہ اُس نذر کو گزرانے۔ یہ یَاہوِہ کا دائمی حِصّہ ہے کہ اُسے بالکُل جَلا دیا جائے۔


اَور کاہِنؔ کے گھرانے کا ہر مَرد اِسے کھا سَکتا ہے لیکن یہ کسی پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھائی جائے؛ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


اَور یہ روٹیاں اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے لیٔے ہوں گے اَور وہ اُنہیں پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھایٔیں کیونکہ اناج کی قُربانی دائمی حِصّہ کے طور پر فرمان کے مُطابق یَاہوِہ کو گذرانی جانے والی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ اُن کا پاک ترین حِصّہ ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات