Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 5:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَورجو گُناہ اُس سے سرزد ہُواہے اُس کی سزا کے طور پر وہ لازماً گلّہ میں سے ایک مادہ بھیڑ یا بکری گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے اَور کاہِنؔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور خُداوند کے حضُور اپنے جُرم کی قُربانی لائے یعنی جو خطا اُس سے ہُوئی ہے اُس کے لِئے ریوڑ میں سے ایک مادہ یعنی ایک بھیڑ یا بکری خطا کی قُربانی کے طَور پر گُذرانے اور کاہِن اُس کی خطا کا کفّارہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 फिर वह गुनाह की क़ुरबानी के तौर पर एक भेड़ या बकरी पेश करे। यों इमाम उसका कफ़्फ़ारा देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 پھر وہ گناہ کی قربانی کے طور پر ایک بھیڑ یا بکری پیش کرے۔ یوں امام اُس کا کفارہ دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 5:6
13 حوالہ جات  

اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بکری لایٔے۔


” ’اَور اگر وہ اِنسان بطور گُناہ کی قُربانی کویٔی برّہ لایٔے تو وہ بے عیب مادہ لایٔے۔


پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”شمالی اَور جُنوبی کمرے جِن کا رُخ بیت المُقدّس کے صحن کی طرف ہے کاہِنوں کے کمرے ہیں جہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں جانے والے کاہِنؔ نہایت مُقدّس قُربانیاں کھایٔیں گے۔ وہاں وہ نہایت مُقدّس قُربانیاں رکھیں گے جَیسے نذر کی قُربانیاں، گُناہ کی قُربانیاں اَور خطا کی قُربانیاں وغیرہ کیونکہ وہ مقام مُقدّس ہے۔


پھاٹک کی کے برامدے میں دونوں طرف دو دو میزیں تھیں جِن پر سوختنی نذریں، گُناہ کی قُربانیاں اَور خطا کی قُربانیاں ذبح کی جاتی تھیں۔


تَب وہ بطور جُرمانہ گلّہ سے مُقرّرہ قیمت کا ایک بے عیب مینڈھا خطا کی قُربانی کے طور پر کاہِنؔ کے پاس یعنی یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔


اَور وہ اُس بچھڑے سے بالکُل وُہی کرے جَیسا اُس نے گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے کے ساتھ کیا تھا۔ یُوں وہ کاہِنؔ جماعت کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور وہ مُعاف کر دئیے جایٔیں گے۔


وہ اَپنے الگ رہنے کی مُدّت تک اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے لیٔے نذر کرے اَور ایک سال بھر کا نر برّہ خطا کی قُربانی کے لیٔے لایٔے۔ لیکن گزرے ہویٔے دِن گنے نہیں جایٔیں گے کیونکہ وہ اَپنی نذارت کے ایّام میں ناپاک ہو گیا تھا۔


جِس دِن وہ مُقدّس میں خدمت کرنے کی خاطِر اُس کے اَندرونی صحن میں داخل ہو تو وہ اَپنی خاطِر گُناہ کی قُربانی پیش کریں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اَور کاہِنؔ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل اُسی طرح جَیسا کہ سلامتی کی نذر کی چربی الگ کی جاتی ہے اَور اُسے مذبح پر رکھ کر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


اَور وہ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل وَیسے ہی جَیسے سلامتی کی نذر کی قُربانی کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے۔ اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر یَاہوِہ کی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کے اُوپر رکھ کر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات