Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 5:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یا اگر کویٔی اِنسان بغیر سوچے سمجھے، اَچھّا یا بُرا کچھ بھی کرنے کی قَسم کھالے یعنی کسی مُعاملہ میں لاپروائی سے قَسم کھالے خواہ وہ اُس سے بے خبر بھی ہو، تو بھی جَب اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 یا اگر کوئی بغَیر سوچے اپنی زُبان سے بُرائی یا بھلائی کرنے کی قَسم کھا لے تو قَسم کھا کر وہ آدمی چاہے کَیسی ہی بات بغَیر سوچے کہہ دے بشرطیکہ اُسے معلُوم نہ ہو تو اَیسی بات میں مُجرم اُس وقت ٹھہرے گا جب اُسے معلُوم ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 हो सकता है कि किसी ने बेपरवाई से कुछ करने की क़सम खाई है, चाहे वह अच्छा काम था या ग़लत। जब वह जान लेता है कि उसने क्या किया है तो वह क़ुसूरवार ठहरता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ہو سکتا ہے کہ کسی نے بےپروائی سے کچھ کرنے کی قَسم کھائی ہے، چاہے وہ اچھا کام تھا یا غلط۔ جب وہ جان لیتا ہے کہ اُس نے کیا کِیا ہے تو وہ قصوروار ٹھہرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 5:4
25 حوالہ جات  

اگلے دِن صُبح بعض یہُودیوں نے مِل کر فیصلہ کیا اَور قَسم کھائی کہ جَب تک ہم پَولُسؔ کو ہلاک نہیں کر دیتے نہ کچھ کھایٔیں گے نہ پیئیں گے۔


بَلکہ اُس نے قَسم کھا کر کہا، ”جو کُچھ تو مُجھ سے مانگے گی، مَیں تُجھے دُوں گا چاہے وہ میری آدھی سلطنت ہی کیوں نہ ہو۔“


تو جَب مَیں بنی عمُّون پر فتحیاب ہوکر لَوٹوں تو اُس وقت جو کویٔی میرے گھر کے دروازہ سے نکل کر میرے اِستِقبال کو آئے وہ یَاہوِہ کا ہوگا اَور مَیں اُسے سوختنی نذر کے طور پر پیش کروں گا۔“


سو اگر مَیں صُبح تک اُس کے سارے لوگوں میں سے ایک مَرد بھی زندہ باقی رہنے دُوں تو خُدا داویؔد کے ساتھ اَیسا ہی بَلکہ اُس سے بھی زِیادہ کریں!“


لیکن اگر اُس کا خَاوند جَب یہ سُن لے اَور اُسے منع کر دے تو وہ اُس مَنّت کو اَور ناعاقبت اَندیشی کی وجہ سے کئے ہویٔے وعدے کو جو اُس نے اَپنے اُوپر فرض ٹھہرایا ہو منسُوخ کرتا ہے تو یَاہوِہ اُسے مُعاف کر دیں گے۔


یہ سُن کر بادشاہ کو افسوس ہُوا، لیکن وہ مہمانوں کے سامنے قَسم دے چُکاتھا، اُس نے حُکم دیا کہ لڑکی کو یُوحنّا کا سَر دے دیا جائے۔


اَور ہیرودیسؔ نے قَسم کھا کر اُس سے وعدہ کیا کہ تُو جو چاہے مانگ لے، مَیں تُجھے دُوں گا۔


بادشاہ نے فرمایا، ”اگر آج شافاطؔ کے بیٹے الِیشعؔ کا سَر اُس کے کندھوں پر رہ جائے تو خُدا مُجھ سے اَیسا بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کرے!“


لیکن بادشاہ نے مفِیبوستؔ بِن یُوناتانؔ بِن شاؤل کو اُس یَاہوِہ کے عہدوپیمان کی وجہ سے جو داویؔد اَور یُوناتانؔ بِن شاؤل کے درمیان باندھا گیا تھا بچائے رکھا


اَور اُس نے یہ کہتے ہُوئے مَنّت مانی، ”اَے قادرمُطلق یَاہوِہ! اگر آپ اَپنی خادِمہ کی خستہ حالت پر نظر عنایت کریں اَور اُسے فراموش نہ کریں بَلکہ یاد رکھیں اَور اُسے ایک بیٹا بخشیں تو میں اُسے زندگی بھرکے لیٔے یَاہوِہ کی نذر کر دوں گی اَور اُس کے سَر پر کبھی اُسترا نہ پھرے گا۔“


ہم اُنہیں اَپنی بیٹیاں نہیں بیاہ سکتے کیونکہ ہم اِسرائیلیوں نے یہ قَسم کھائی ہے: ’وہ شخص ملعُون ہو، جو اَپنی بیٹی کسی بِنیامینی کو دے۔‘


ہم اُن بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے بیویاں کہاں سے لائیں کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی قَسم کھائی ہے کہ ہم اَپنی کویٔی بیٹی اُن سے نہ بیاہیں گے؟


لہٰذا اگر آج تُم یرُبّعلؔ اَور اُس کے خاندان کے ساتھ اعلیٰ ظرفی اَور نیک نیّتی سے پیش آئے ہو تو تُم اَبی ملیخ سے خُوش رہو اَور وہ تُم سے خُوش رہے۔


تَب یہوشُعؔ نے اُن کے ساتھ اَمن کا اَور جان بخشی کا عہد کیا اَور جماعت کے بُزرگوں نے قَسم کھا کر اُن کی تصدیق کی۔


اُن مَردوں نے اُسے یقین دِلایا، ”ہماری جان تمہاری جان کی کفیل ہوگی، بشرطیکہ، ہم جو کر رہے ہیں اُس کا ذِکر تُم کسی سے نہ کرنا اَور جَب یَاہوِہ ہمیں یہ مُلک دیں گے تَب ہم تمہارے ساتھ مہربانی اَور وفاداری سے پیش آئیں گے۔“


”اگر وہ مَنّت ماننے کے بعد بیاہ کر لے یا اُس کے ہونٹوں پر ناعاقبت اَندیشی کی وجہ سے کویٔی اَیسی بات آ جائے جو اُس نے اَپنے اُوپر فرض ٹھہرائی ہو


یا اگر وہ اِنسانی ناپاکی کی کسی اَیسی چیز کو نادانستہ چھُولے جو اُسے ناپاک کر دے لیکن اِس کے بعد اُسے اِس کا علم اَور احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔


اِس طرح کاہِنؔ اِن میں سے کسی بھی گُناہ کے لیٔے، جو اُس سے سرزد ہُواہے، اُس کا کفّارہ دے تو اُسے مُعافی ملے گی۔ اَور نذر کا باقی حِصّہ کاہِنؔ کا ہوگا جَیسا کہ اناج کی نذر کا ہوتاہے۔‘ “


کیونکہ اُنہُوں نے خُدا کی رُوح کے خِلاف بغاوت کی، اَور مَوشہ کے لبوں سے ناگوار الفاظ نکلے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات