Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور وہ اُسے کاہِنؔ کے پاس لایٔے اَور کاہِنؔ اُس میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ یادگاری حِصّہ کے طور پر لے کر اُسے یَاہوِہ کی باقی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں کے ساتھ مذبح پر جَلایٔے۔ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 وہ اُسے کاہِن کے پاس لائے اور کاہِن اُس میں سے اپنی مُٹّھی بھر کر اُس کی یادگاری کا حِصّہ مذبح پر خُداوند کی آتِشِین قُربانی کے اُوپر جلائے۔ یہ خطا کی قُربانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 वह उसे इमाम के पास ले आए जो यादगार का हिस्सा यानी मुट्ठी-भर उन क़ुरबानियों के साथ जला दे जो रब के लिए जलाई जाती हैं। यह गुनाह की क़ुरबानी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 وہ اُسے امام کے پاس لے آئے جو یادگار کا حصہ یعنی مٹھی بھر اُن قربانیوں کے ساتھ جلا دے جو رب کے لئے جلائی جاتی ہیں۔ یہ گناہ کی قربانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 5:12
15 حوالہ جات  

اَور وہ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل وَیسے ہی جَیسے سلامتی کی نذر کی قُربانی کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے۔ اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر یَاہوِہ کی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کے اُوپر رکھ کر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


اَور کاہِنؔ اُس اناج کی نذر میں سے یادگاری حِصّہ لے کر اُسے بطور آتِشی قُربانی مذبح پر جَلایٔے جو یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


وہ اُسے اَہرونؔ کے بیٹوں کے پاس جو کاہِنؔ ہیں لایٔے۔ تَب کاہِنؔ زَیتُون کے تیل سے گُندھے ہویٔے مَیدہ میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ لوبان سمیت لے کر اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری حِصّہ کے طور پر کے طور پر مذبح کے اُوپر جَلایٔے۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔


کُرنِیلِیُسؔ نے خوفزدہ ہوکر اُس کی طرف غور سے دیکھا۔ ”آقا، کیا بات ہے؟“ اُس نے پُوچھا۔ فرشتہ نے جَواب دیا، ”تیری خیرات کے نذرانے اَور دعائیں یادگاری کے طور پر خُدا کے حُضُور میں پہُنچ چُکے ہیں۔


پھر کاہِنؔ اناج کی قُربانی میں سے یادگار کی قُربانی کے طور پر مُٹّھی بھر حِصّہ لے کر اُسے مذبح پر جَلائے۔ پھر وہ اُس عورت کو وہ پانی پلائے۔


اَور کاہِنؔ اناج کی نذر میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ اَور تیل اَور ساتھ ہی اُس پر رکھا ہُوا تمام لوبان لے کر اِس یادگاری حِصّہ کو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر مذبح پر جَلایٔے۔


اَور کاہِنؔ اُن کو بطور غِذا مذبح پر جَلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔


اَور کاہِنؔ یادگاری حِصّہ مسل کر نکالے ہویٔے اناج کے دانوں، زَیتُون کے تیل اَور سارے لوبان کے ساتھ جَلا دے تاکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی قُربانی کی نذر ہو۔


پھر وہ اُس کے دونوں بازوؤں کو پکڑکر اُسے چیرے لیکن الگ الگ نہ کرے اَور کاہِنؔ اِن سبھی کو سوختنی نذر کے واسطے مذبح کی آگ پر جَلا دے۔ یہ سوختنی نذر، یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


لیکن وہ آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھولیں۔ تَب کاہِنؔ سَب کو لے کر مذبح پر جَلا دے تاکہ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور لیکن تُم اُس جانور کی آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھونا اَور پھر کاہِنؔ اِن سبھی کو مذبح پر جَلائے تاکہ یہ سوختنی نذر یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی نذر ہو۔


” ’تاہم اگر اُسے دو قُمریاں یا کبُوتر کے دو بچّے لانے کا بھی مقدور نہ ہو تو وہ اَپنے گُناہ کے بدلے نذر کے طور پر ڈیڑھ کِلو مَیدہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے لایٔے اَور اُس پر تیل یا لوبان ہرگز نہ ڈالے کیونکہ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔


اِس طرح کاہِنؔ اِن میں سے کسی بھی گُناہ کے لیٔے، جو اُس سے سرزد ہُواہے، اُس کا کفّارہ دے تو اُسے مُعافی ملے گی۔ اَور نذر کا باقی حِصّہ کاہِنؔ کا ہوگا جَیسا کہ اناج کی نذر کا ہوتاہے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات