Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 4:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور وہ اُس بچھڑے کو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے اَور اُس کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 وہ اُس بچھڑے کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے آگے لائے اور بچھڑے کے سر پر اپنا ہاتھ رکھّے اور اُس کو خُداوند کے آگے ذبح کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह जवान बैल को मुलाक़ात के ख़ैमे के दरवाज़े के पास ले आए और अपना हाथ उसके सर पर रखकर उसे रब के सामने ज़बह करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ جوان بَیل کو ملاقات کے خیمے کے دروازے کے پاس لے آئے اور اپنا ہاتھ اُس کے سر پر رکھ کر اُسے رب کے سامنے ذبح کرے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 4:4
11 حوالہ جات  

اِس لیٔے المسیح بھی گُناہوں کے لیٔے ایک ہی بار قُربان ہُوا، یعنی ایک راستباز نے ناراستوں کے لیٔے دُکھ اُٹھایا تاکہ تُمہیں خُدا کے پاس پہُنچائے۔ وہ جِسم کے اِعتبار سے تو مارا گیا لیکن رُوح کے ذریعہ سے زندہ کیا گیا۔


’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتوں کے بعد ممسوح کو قتل کر دیا جائے گا اَور اُس وقت شہر اُس کے ہاتھ میں نہیں آئے گا اَور آنے والے حُکمران کے لوگ شہر اَور پاک مَقدِس کو تباہ کر دیں گے۔ لیکن اُس ممسوح حُکمران کا اِختتام سیلاب کی مانند جلد ہو جائے گا، جنگ آخِر تک جاری رہے گی اَور تباہیوں کا فرمان جاری کیا جا چُکاہے۔


ہم سَب بھیڑوں کی مانند بھٹک گیٔے، ہم میں سے ہر ایک نے اَپنی اَپنی راہ لی؛ اَور یَاہوِہ نے ہم سَب کی بدکاری اُس پر لاد دی۔


اَور اَہرونؔ اَپنے دونوں ہاتھ اُس کے سَر پر رکھ کر اُس کے اُوپر بنی اِسرائیل کی ساری بدکاریوں، نافرمانیوں اَور اُن کے تمام گُناہوں کا اقرار کریں اَور اُنہیں اُس بکرے کے سَر پر ڈال کر، اُس بکرے کو کسی مُقرّر شخص کے ذریعے بیابان میں بھیج دے۔


اَور جماعت کے بُزرگ اَپنے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کے حُضُور اُس بچھڑے کے سَر پر رکھیں اَور وہ بچھڑا یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کیا جائے۔


اَور وہ اَپنا ہاتھ گُناہ کی قُربانی کے جانور کے سَر پر رکھے اَور اُسے سوختنی نذر کی جگہ پر ذبح کرے۔


پھر مَوشہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے بچھڑا لایٔے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر ہاتھ رکھے


”جَب لیوی اَپنے اَپنے ہاتھ بچھڑوں کے سَروں پر رکھ چکیں، تَب تُم ایک کو یَاہوِہ کے لیٔے گُناہ کی قُربانی کے طور پر اَور دُوسرے کو سوختنی نذر کے طور پر پیش کرنا تاکہ لیویوں کا کفّارہ دیا جائے۔


پھر گُناہ کی قُربانی کے بکرے بادشاہ اَور جماعت کے سامنے لایٔے گیٔے اَور اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ اُن پر رکھّے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات