Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 4:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور اُس کا باقی سَب خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور کاہِن خطا کی قُربانی کا کُچھ خُون اپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی قُربانی کے مذبح کے سِینگوں پر لگائے اور اُس کا باقی سب خُون سوختنی قُربانی کے مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 इमाम अपनी उँगली ख़ून में डालकर उसे उस क़ुरबानगाह के चारों सींगों पर लगाए जिस पर जानवर जलाए जाते हैं। बाक़ी ख़ून वह क़ुरबानगाह के पाए पर उंडेले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 امام اپنی اُنگلی خون میں ڈال کر اُسے اُس قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر لگائے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ باقی خون وہ قربان گاہ کے پائے پر اُنڈیلے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 4:25
18 حوالہ جات  

اَور پھر کاہِنؔ گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور باقی سَب خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔


اَور پھر کاہِنؔ اُس خُون میں سے کچھ خُون اَپنی اُنگلی پر لے کر اُسے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کے سینگوں پر لگائے اَور باقی کا خُون مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے۔


اَور وہ اُس خُون میں سے کچھ خُون اُس مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے۔ اَور باقی کا خُون وہ سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے جو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے۔


پھر کاہِنؔ اُسی خُون میں سے کچھ خُون لے کر اُسے خُوشبودار بخُور جَلانے کی نذر کے مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس بچھڑے کے باقی سَب خُون کو سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پرجو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے اُنڈیل دے۔


اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے اُن کے پاس خُون لے آئے اَور اُنہُوں نے اُس خُون میں اَپنی اُنگلی ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون کو مذبح کے سینگوں پر لگایا اَور باقی بچے خُون کو مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا۔


اَور شَریعت کے مُطابق تقریباً ساری چیزیں خُون سے پاک کی جاتی ہیں اَور بغیر خُون بہائے، گُناہوں کی مُعافی ممکن نہیں۔


المسیح ہی شَریعت کی تکمیل ہیں کیونکہ وہ ہر ایمان لانے والے کو راستبازی عطا کرتے ہیں۔


کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کیا تُمہیں اِبتدا ہی سے یہ بات بتایٔی نہ گئی تھی؟ کیا تُم بِنائے عالَم سے نہیں سمجھے؟


”پھر وہ باہر نکل کر اُس مذبح کے پاس جائے جو یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔ اَور وہ اُس بچھڑے اَور اُس بکرے کا کچھ خُون لے کر مذبح کے سَب سینگوں پر لگائے۔


اَور مَوشہ نے اُس بچھڑے کو ذبح کیا اَور اُس کا کچھ خُون لے کر اَپنی اُنگلی سے اُسے مذبح کے تمام سینگوں پر لگایا تاکہ مذبح پاک ہو جائے اَور باقی خُون کو اُس نے مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا اَور اِس طرح اُس نے کفّارہ دے کر مذبح کو مُقدّس کیا۔


پھر مَوشہ نے مَسح کا تیل لیا اَور مَسکن کو اَور اُس کے اَندر کی ہر چیز کو مَسح کیا اَور یُوں اُن کو مُقدّس کیا۔


کیونکہ یہی مُناسب تھا کہ خُدا جو سَب چیزیں کو خلق کرنے والا اَور اُنہیں محفوظ رکھنے والا ہے اُس نے یہ پکّا کر لیا تھا کہ وہ تمام فرزندوں کو اَپنی جلال میں شریک کرنے کے لیٔے اُن کی نَجات کے بانی یِسوعؔ کے دُکھ اُٹھانے کے ذریعہ سے کامل کرے۔


اَور اَپنا ہاتھ اُس بکرے کے سَر پر رکھے اَور اُسے اُس جگہ ذبح کرے جہاں سوختنی نذر کے جانور یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کئے جاتے ہیں۔ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔


اَور اُس بچھڑے کے خُون میں سے کچھ لے کر اُسے اَپنی اُنگلی سے مذبح کے سینگوں پر لگانا اَور باقی سارا خُون مذبح کے پایٔے پر اُنڈیل دینا۔


اَور گُناہ کی قُربانی کا کچھ خُون مذبح کے اطراف کے مقابل چھڑک دے اَور باقی کا خُون مذبح کے پایہ پر بہہ جانے دے۔ یہ گُناہ کی قُربانی ہے۔


کیونکہ جِسم کی جان خُون میں ہوتی ہے اَور اُسے مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے دیا ہے کہ وہ مذبح پر تمہاری جانوں کے لیٔے کفّارہ ہو۔ کیونکہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے بدلے میں کفّارہ دیتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات