Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 4:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَور اُس بچھڑے کی سَب چربی کو اُس سے الگ کرکے اُسے مذبح پر جَلا دے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور اُس کی سب چربی اُس سے الگ کر کے اُسے مذبح پر جلائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 इसके बाद वह उस की तमाम चरबी निकालकर क़ुरबानगाह पर जला दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اِس کے بعد وہ اُس کی تمام چربی نکال کر قربان گاہ پر جلا دے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 4:19
12 حوالہ جات  

تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔


میں پانی کی مانند اُنڈیل دیا گیا ہُوں، اَور میری سَب ہڈّیاں جوڑوں سے اُکھڑ گئی ہیں۔ میرا دِل موم ہو گیا ہے؛ اَور وہ میرے اَندر پگھل گیا ہے۔


یُوں کاہِنؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لیٔے کفّارہ دے اَور وہ بخش دئیے جایٔیں گے کیونکہ یہ خطا دانستہ طور پر نہیں ہُوئی تھی اَور اُنہُوں نے اَپنی خطا کے عِوض یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی پیش کر دی تھی۔


اَور کاہِنؔ اَپنی ہتھیلی کے باقی بچے ہویٔے تیل کو پاک قرار دئیے جانے والے شخص کے سَر پر بھی لگا دے اَور یَاہوِہ کے حُضُور اُس کے لیٔے کفّارہ دے۔


اگر وہ عورت ایک برّہ خریدنے کا مقدور نہ رکھتی ہو، تو وہ قُمریوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے لایٔے، ایک سوختنی نذر کے لیٔے اَور دُوسرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، تو وہ پاک ہو جایٔےگی۔‘ “


اِس طرح کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، اَور اِس طرح اُسے اُن تمام خطاؤں کی جو اُس نے کی ہیں جِن سے وہ مُجرم ٹھہرا ہے مُعافی مِل جائے گی۔“


اَورجو گُناہ اُس سے سرزد ہُواہے اُس کی سزا کے طور پر وہ لازماً گلّہ میں سے ایک مادہ بھیڑ یا بکری گُناہ کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے اَور کاہِنؔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ دے۔


اَور وہ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل وَیسے ہی جَیسے سلامتی کی نذر کی قُربانی کے برّہ کی چربی الگ کی جاتی ہے۔ اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر یَاہوِہ کی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کے اُوپر رکھ کر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے گُناہ کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


اَور کاہِنؔ اُس کی تمام چربی کو الگ کر دے بالکُل اُسی طرح جَیسا کہ سلامتی کی نذر کی چربی الگ کی جاتی ہے اَور اُسے مذبح پر رکھ کر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلا دے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس اِنسان کے لیٔے کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


اَور تمام چربی کو مذبح پر جَلا دے جَیسے اُس نے سلامتی کی نذر کی چربی کو جَلایا تھا۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس سربراہ کے گُناہ کا کفّارہ دے گا اَور اُسے مُعافی مِل جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات