Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 4:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ” ’اَور اگر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے اَور اُس کام کو کرے جنہیں یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، اَور جماعت اُس بات سے بے خبر ہو تو بھی وہ لوگ خطاوار ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اگر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے انجانے چُوک ہو جائے اور یہ بات جماعت کی آنکھوں سے چِھپی تو ہو تَو بھی وہ اُن کاموں میں سے جِنہیں خُداوند نے منع کِیا ہے کِسی کام کو کر کے مُجرم ہو گئی ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 अगर इसराईल की पूरी जमात ने ग़ैरइरादी तौर पर गुनाह करके रब के किसी हुक्म से तजावुज़ किया है और जमात को मालूम नहीं था तो भी वह क़ुसूरवार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اگر اسرائیل کی پوری جماعت نے غیرارادی طور پر گناہ کر کے رب کے کسی حکم سے تجاوز کیا ہے اور جماعت کو معلوم نہیں تھا توبھی وہ قصوروار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 4:13
17 حوالہ جات  

”اَور اگر کویٔی اِنسان گُناہ کرے اَور اُن کاموں میں سے کسی کام کو کرے جنہیں یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، خواہ وہ اُس سے بے خبر ہو تو بھی وہ مُجرم ٹھہرے گا اَور اَپنے گُناہ کا ذمّہ وار ہوگا۔


حالانکہ میں پہلے کُفر بکنے والا، لوگوں کو اِیذا دینے والا اَور ایک ظالِم آدمی تھا، لیکن مُجھ پر رحم ہُوا کیونکہ مَیں نے نادانی اَور بےاِعتقادی کی حالت میں یہ سَب کچھ کیا تھا۔


اِس لیٔے جو کویٔی غَیر مُناسب طور پر خُداوؔند کی روٹی کھائے یا اِس پیالہ میں سے پیئے وہ خُداوؔند کے بَدن اَور خُون کا گُنہگار ٹھہرے گا۔


پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتے مَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔ وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛ اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“


(اِن سَب نے اَپنی بیویوں کو دُور کرنے کا عہد کیا اَور اَپنی خطا کے بدلے میں ہر ایک نے اَپنے گلّے میں سے ایک ایک مینڈھا خطا کی قُربانی کے طور پر نذر کیا۔)


بنی اِسرائیل نے گُناہ کیا ہے۔ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑا ہے جِس پر مَیں نے اُنہیں قائِم رہنے کا حُکم دیا تھا۔ اُنہُوں نے نذر کی ہُوئی چند چیزیں لی ہیں۔ اُنہُوں نے چوری کی اَور جھُوٹ بولا اَور اُنہیں اَپنے اَسباب میں رکھ دیا۔


اَور اگر اُس سے اِس طرح کا کویٔی گُناہ ہُواہے اَور اِس کا احساس اُسے ہے تو وہ مُجرم ہے، تو جو کچھ اُس نے چُرایا ہے یا جبراً لے لیا ہے یا جو کچھ اُس کے پاس اَمانت کے طور پر رکھا گیا تھا یا جو کھوئی ہُوئی چیز اُسے مِل گئی تھی،


پھر کاہِنؔ اُس بچھڑے کو چھاؤنی سے باہر لے جائے اَور اُسے جَلا دے جَیسا کہ اُس نے پہلے بچھڑے کو جَلایا تھا۔ اَور یہ جماعت کے لیٔے گُناہ کی قُربانی ہے۔


اَور وہ اِسرائیلی جماعت سے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے دو بکرے اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا لے۔


” ’اگر تُم غَیر اِرادتاً یَاہوِہ کے مَوشہ کو دئیے ہویٔے اِن اَحکام میں سے کسی پر عَمل نہ کرو،


اَپنے خادِم کو دانستہ گُناہوں سے بھی باز رکھیں؛ وہ مُجھ پر غالب نہ آئیں۔ تَب میں بے اِلزام ٹھہروں گا، اَور گُناہِ کبیرہ سے بچا رہُوں گا۔


اُس دِن اُمرا اَپنے لیٔے اَور مُلک کے تمام لوگوں کی خاطِر ایک بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے مُہیّا کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات