لیکن جِس گُناہ کی قُربانی کا خُون کفّارہ دینے کے لیٔے خیمہ اِجتماع کے پاک مقام میں لایا گیا ہو، اُس کا گوشت کبھی نہ کھایا جائے۔ بَلکہ اُسے آگ میں جَلا دیاجایٔے۔
”اِن قوانین پر عَمل کرنے کے بعد ہی اَہرونؔ پاک ترین مقام میں اِس طرح داخل ہُوں، وہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک جَوان بچھڑا اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک مینڈھا ساتھ ضروُر لائیں۔
” ’اَور اگر بنی اِسرائیل کی ساری جماعت غَیر اِرادی طور پر گُناہ کرے اَور اُس کام کو کرے جنہیں یَاہوِہ کے اَحکام میں منع کیا گیا ہے، اَور جماعت اُس بات سے بے خبر ہو تو بھی وہ لوگ خطاوار ہیں؛